عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن سے متعلق شکایات  کے ازالہ اور نگرانی  کےمرکزی نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس )پنشن یافتگان اور اعلیٰ سینئرپنشن یافتگان کو مالی طور پر بااختیار بناتا ہے


پنشن سے متعلق شکایات  کے ازالہ اور نگرانی  کےمرکزی نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس )طویل عرصے سے زیر التواء پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے کو یقینی بناتا ہے۔

Posted On: 24 SEP 2024 2:29PM by PIB Delhi

پنشن اور  پنشن یافتگان کی فلاح و  بہبود کا محکمہ(ڈی او پی پی ڈبلیو)ایک آن لائن پورٹل پنشن سے متعلق شکایات  کے ازالہ اور نگرانی  کےمرکزی نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس )کے ذریعے شکایات کے مؤثر اور تیز تر ازالہ کے لیے پرعزم ہے۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے،  بالمشافہ اور ورچوئل دونوں طریقوں سے، بین وزارتی جائزہ میٹنگز (آئی ایم آر ایم ایس )کے ذریعے ازالے کی رفتار اور معیار کے لحاظ سے شکایات کی نگرانی کی جاتی ہے۔

کنبہ کے پنشن یافتگان  اور اعلیٰ سینئر پنشن یافتگان سمیت ان معاملات کے حل سے پنشن یافتگان کی زندگی میں مالی استحکام اور سماجی اختیارات آئے ہیں۔ 112 سالہ شریک حیات کو اضافی خاندانی پنشن کی ادائیگی اور 85 سالہ شریک حیات کو28 سال کے بعدلبرلائزڈ خاندانی پنشن کے بقایا جات کی منظوری سمیت کچھ قابل ذکر حل شدہ شکایات درج ذیل ہیں:

  1. شری راجو (سماس پور، نئی دہلی):- ‘‘112 سالہ شریک حیات کو 18 سال بعد اضافی خاندانی پنشن کی بقایاجات کی رقم 11.60 لاکھ  روپے اداکی جائے گی ۔’’
  2. محترمہ پرکاشو دیوی (کشتواڑ، جموں و کشمیر): - ‘‘28 سال کے بعد 85 سالہ شریک حیات کو لبرلائزڈ خاندانی پنشن کے بقایا جات کی رقم 13.18 لاکھ روپے ادا کی جائےگی ۔‘‘
  3. شری راجکمار (بھیوانی، ہریانہ):- ‘ریٹائرمنٹ کے 5 سال بعد پنشن اور کموٹڈویلیو ( سی وی پی ) کے بقایا جات کی رقم 16.37 لاکھ روپے ادا کی جائیگی ۔’’
  4. محترمہ سروتی دیوی (جھنجھنو، راجستھان): - ‘‘15 سال بعد شریک حیات کو لائف ٹائم بقایا جات (ایل ٹی اے ) کی رقم 13.66 لاکھ روپےادا کی جائیگی ۔’’
  5. محترمہ گیتھا بھائی (بنگلور، کرناٹک): -‘‘بے اولاد بیوہ کے لیے خاندانی کی پنشن کی دوبارہ شروعات اور 7 سال بعد بقایا جات کی رقم 14 لاکھ روپے ادا کی جائیگی ۔’’
  6. شری مہابیر سنگھ (جھجھر، ہریانہ):- “03 سال بعد معذوری سے متعلق پنشن  کے بقایا جات کی رقم 11.50 لاکھ روپے ادا کی جائیگی ۔’’
  7. محترمہ ایس ستھیا دیوی (کرور، تمل ناڈو):- ‘‘اضافی خاندانی پنشن کی منظوری اور شریک حیات کو بقایا جات کی رقم 7.34 لاکھ روپے ادا کی جائیگی۔’’
  8. شری بھنور لال جاٹ (جودھ پور، راجستھان):- ‘‘معذوری سے متعلق پنشن کے بقایا جات کی منظوری جو کہ 24 ستمبر 2012 سے لیکر 31 مئی 2023 تک ہے کی رقم 12 سال بعد 8 لاکھ روپے ادا کی جائیگی ۔’’
  9. شری دھرم پال (جھجھر، ہریانہ):-‘‘ریٹائرمنٹ کے 05 سال بعد پنشن کے کیپٹالائز ویلیو جس کی رقم 9 لاکھ روپے ہے ادا کی جائیگی ۔’’
  10. شری لکھویندر سنگھ (امبالہ، ہریانہ):- “معذوری سے متعلق پنشن کے بقایا جات کی منظوری جوستمبر 2003 سے زیر التواء ہیں 9.80 لاکھ روپے ادا کی جائیگی ۔’’

******

ش ح۔ایم ایم ع  ۔ ش ب ن

U-NO.373



(Release ID: 2058350) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil