الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام اتراکھنڈ حکومت کے چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران کے لئے ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد
تربیتی پروگرام سے ریاستی محکموں کی سائبر دفاعی صلاحیتوں کو بہتر کرکے سرکاری محکموں کی سائبرسکیوریٹی پوزیشن کو مضبوط بنایا جائےگا
Posted On:
24 SEP 2024 11:23AM by PIB Delhi
حکومت اتراکھنڈ کے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس او) کے لیے 23-25 ستمبر 2024 کو سول سروسز انسٹی ٹیوٹ، دہرادون میں تین روزہ سائبر سکیورٹی اور بہترین طریقے کی ورکشاپ منعقد ہورہی ہے جس میں 20 سے زائد ریاستی محکموں کے 25 شرکاء شرکت کررہے ہیں ۔ ورکشاپ کا اہتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی ٹی ڈی اے)،محکمہ آئی ٹی، حکومت اتراکھنڈ نے نیشنل ای -گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تعاون سے کیا ہے۔
ورکشاپ کا افتتاح آئی ٹی ڈی اے کی آئی اے ایس، ڈائریکٹر محترمہ نیتیکا کھنڈیلوال نے کیا،جنہوں نے ریاست کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ای -گورننس خدمات کی سلامتی میں سائبرسکیوریٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سرکاری محکموں کو درپیش سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے سرکاری افسران کی استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سی آئی ایس اوز کے لیے این ای جی ڈی کی سائبرسکیوریٹی ٹریننگ
یہ تربیتی پروگرام این ای جی ڈی کے ذریعے شروع کی گئی ریاستی صلاحیت سازی کی سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی حکومت کے اہلکاروں کی سائبرسکیوریٹی کی استعداد اور لچک کوبہتر بنانا ہے۔یہ پروگرام سی آئی ایس اوز کو سائبر خطرات سے مؤثر طریقے سےنمٹنے اور ان کو کم کرنے کے لیے ضروری مہارت اور علم فراہم کرکے سرکاری محکموں کی سائبرسکیوریٹی پوزیشن کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
پروگرام کا پیش منظر:
تین روزہ ورکشاپ کودرج ذیل مقاصد کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے:
- سائبرسکیوریٹی کے بنیادی مسائل، گورننس، اور رسک مینجمنٹ کے فریم ورک کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
- شرکاء کو نیٹ ورک اور کلاؤڈ سکیورٹی کےعملی علم سے آراستہ کرنا، جو ریاستی سطح کے ای -گورننس سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہے۔
- سرکاری پلیٹ فارمز پر حساس معلومات کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ڈیٹا پروٹیکشن، ایپلیکیشن سکیورٹی، اور اینڈ پوائنٹ سکیورٹی سےمتعلق سیشن فراہم کرنا۔
- سائبر کرائسز مینجمنٹ پلانز (سی سی ایم پی) تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے شرکاء کو تربیت دینا، جس سے محکموں کو سائبر سکیورٹی کی وقوعات کا مؤثر جواب دینے پر قادر بنایا جا سکے۔
- سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل سسٹم کے محفوظ استعمال کو بہتر بناکر شناخت اور رسائی کے نظم کے چیلنجوں سے نمٹنا ۔
اس عملی اور گہری تربیت سے مختلف محکموں کے 25 سے زیادہ شرکاء کو محفوظ اور لچکدار ای -گورننس ایکو سسٹم بنانے کے لیے آلات سے لیس کیا جائےگا۔
اہم جھلکیاں:
- ورکشاپ میں حکومت کے اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اور ریاستی محکموں کی سائبر دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ دینے سے متعلق سائبرسکیوریٹی کے وسیع موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
- شرکاء کو قومی سائبرسکیوریٹی کےفریم ورک اور معیارات پرعمل کرنے،سی ای آر ٹی-آئی این کی رہنماہدایات اور متعلقہ قانونی فریم ورک کی تعمیل کو یقینی بنانے کے بارے میں رہنمائی ملے گی۔
- یہ تربیت عملی سیشن پر مشتمل ہے جس کا مقصد سائبرسکیوریٹی پروٹوکولز اور اتراکھنڈکے سرکاری محکموں کے ذریعہ اختیار کردہ حکمت عملیوں کو بہتر بنانا ہے۔
یہ ورکشاپ اگلے دو دنوں تک جاری رہے گی، جس میں حکومتی سسٹمز کو محفوظ بنانے کے لیے شرکاء کی صلاحیت کومضبوط بنانے کے لئے سائبرسکیوریٹی آڈٹ، ڈیٹا گورننس، اور وقوعات پر ردعمل کے فریم ورک سے متعلق اضافی سیشن ہوں گے۔
یہ ورکشاپ اتراکھنڈ حکومت کےمضبوط سائبرسکیوریٹی فریم ورک کی تعمیر میں اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ سائبر سیکورٹی کی آگاہی بڑھانے اور ریاستی حکومتوں کی صلاحیتوں کوبہتر بنانے کے لیے این ای جی ڈی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے،جوڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت محفوظ اور ڈیجیٹل لحاظ سے بااختیار ہندوستان کے مجموعی وژن کو پورا کرنےمیں مدد گار ہے۔
****
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش
U. No.363
(Release ID: 2058166)
Visitor Counter : 39