وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن 24 سے 28 ستمبر 2024 تک ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گی


مرکزی وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران اے آئی آئی بی کے بورڈ آف گورنرز کی 9ویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی

محترمہ سیتا رمن ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے (بی آئی ٹی) پر بھی دستخط کریں گی

مرکزی وزیر خزانہ ازبکستان، قطر، چین کے اپنے ہم منصبوں اور اے آئی آئی بی کے صدر کے ساتھ اہم دو طرفہ میٹنگیں کریں گی

Posted On: 23 SEP 2024 6:35PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 24 سے 28 ستمبر 2024 تک ازبکستان کے سرکاری دورے پر رہیں گی۔ مرکزی وزیر خزانہ، وزارت خزانہ کے حکام پر مشتمل ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EKN5.jpg

اپنے دورے کے دوران، محترمہ سیتا رمن 25 اور 26 ستمبر 2024 کو سمرقند میں طے شدہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے نویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ ازبکستان، قطر اور چین کے اپنے ہم منصبوں اور اے آئی آئی بی کے صدر کے ساتھ دیگر اہم دو طرفہ میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔

اے آئی آئی بی کی سالانہ میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ اے آئی آئی بی میں ہندوستانی گورنر کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ ہندوستان، اس بینک کا دوسرا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔ کثیر جہتی بات چیت، ترقی کے ایجنڈے سے متعلق اہم عالمی مسائل پر مرکوز ہوگی۔

سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر خزانہ کی، ازبکستان کے صدر ایچ ای شوکت مرزیوئیف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

دورے کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ، ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے (بی آئی ٹی) پر دستخط کریں گی۔ بی آئی ٹی پر مرکزی وزیر خزانہ اور ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے دستخط ہوں گے۔ اس معاہدے کا مقصد طویل مدتی بنیادوں پر دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے مزید وسیع اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ ہندوستان-ازبکستان بزنس فورم کے مباحثوں میں بھی شرکت کریں گی، جس کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا جائے گا اور جس میں دونوں ممالک کے صنعت کاروں کی نمائندگی ہوگی۔

مندرجہ بالا مصروفیات کے علاوہ،  محترمہ سیتا رمن، سمرقند اسٹیٹ یونیورسٹی اور تاشقند میں لال بہادر شاستری یادگار کا بھی دورہ کریں گی۔ مرکزی وزیر خزانہ متعدد شعبوں کی سرکردہ آوازوں کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

اے آئی آئی بی اور سالانہ میٹنگز کے بارے میں

اے آئی آئی بی کے سالانہ اجلاس میں تقریباً 80 ممالک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کی شرکت ہوگی۔ ایک کثیر جہتی ترقیاتی بینک کے طور پر، اے آئی آئی بی ایشیا میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے نیز دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، دولت پیدا کی جا سکے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 343


(Release ID: 2058026) Visitor Counter : 37