وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ناویکا ساگر پریکرما دوم سفر کے لئے تیار

Posted On: 23 SEP 2024 5:41PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ ناویکا ساگر پرکرما مہم کے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ پوری دنیا کا چکر لگانے کے غیر معمولی مشن کو شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 23 ستمبر 24 کو نئی دہلی میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کی صدارت میں اس کا اجرا  کیا گیا ۔

ہندوستانی بحریہ کا سیلنگ ویسل تارینی 02 اکتوبر 2024 کو دو بہادر خواتین افسروں - لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا  کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے کے ساتھ اس چیلنجنگ مہم پر روانہ ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ کے اس تاریخی مشن کو نیول اوشین سیلنگ نوڈ، آئی این ایس مانڈوی، گوا سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیاجائے گا۔یہ جوڑی آٹھ مہینوں کی مدت میں، 21,600 سمندری میل (تقریباً 40,000 کلومیٹر) تک بغیر کسی بیرونی مدد کے، مکمل طور پر ہوا کی طاقت پر انحصار کرے گی۔ یہ ناویکا ساگر پریکرما افسران کی غیر معمولی بہادری، حوصلے اور استقامت کو اجاگر کرتی ہے، جو وسیع سمندروں ،سخت موسمی حالات، انسانی قوت برداشت کو بڑھاتے ہوئے ان کا سامنا کریں گے۔ یہ راستہ انہیں کچھ انتہائی خطرناک پانیوں سے گزرے گا جس میں تین عظیم کیپس ،کیپ لیوئن، کیپ ہارن اور کیپ آف گڈ ہوپ کےآس پاس  کے خطرناک راستے شامل ہیں ۔ یہ سفر نہ صرف ان کی ذاتی بہادری اور مہارت کا ثبوت ہے، بلکہ ناری شکتی کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے عزم کا جشن بھی ہے جو ان کے ناقابل تسخیر جذبے اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس مہم کا تصور ہندوستانی بحریہ نے افتتاحی ناویکا ساگر پرکرما کے ساتھ کیا تھا، جو 2017 میں چھ افسران پر مشتمل تمام خواتین کے عملے کے ذریعہ دنیا کا پہلا ہندوستانی طواف تھا۔ مہم کا دوسرا ایڈیشن ایک غیر معمولی ہوگا کیونکہ ہندوستان کی طرف سے پہلی بار ڈبل ہینڈڈ موڈ میں ایسا کارنامہ انجام دیا جائے گا ۔ اس سے قبل، کیپٹن دلیپ ڈونڈے (ریٹائرڈ) 10-2009 میں دنیا کا چکر لگانے والے پہلے ہندوستانی تھے۔ اس کے بعد کمانڈرابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ) پہلے ایشیائی کپتان تھے جنہوں نے دو چکروں میں حصہ لیا اور  2022 میں گولڈن  گلوب ریس مکمل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ کمانڈرابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ) سرکاری سرپرست کے طور پر دونوں افسران کی تربیت کے لئےلگن اور قربت کے ساتھ ہمہ تن مصروف رہے ۔

 یہ مہم بحریہ کے ہیڈکوارٹر، نئی دہلی اور اوشین سیلنگ نوڈ، گوا میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سدرن نیول کمانڈ کے تحت چلائی جا رہی ہے۔ دونوں نوڈل مراکز بین الاقوامی میری ٹائم ایجنسیوں اور حکام کے ساتھ رابطے میں سفر کو مربوط کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےوی سی این ایس نے ناویکا ساگر پریکرمادوم کو ایک روشن اور بااختیار مستقبل کے لیے نئی راہیں طے کرتے ہوئے ہندوستان کے سمندری ورثے کو بااختیار بنانے، اختراع اور وابستگی کا سفر قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے اعلیٰ ترین معیار کو نہ صرف ہمارے ساحلوں پر بلکہ دنیا کے سمندروں کے وسیع و عریض خطوں میں بھی برقرار رکھنے کے عہد کی توثیق کی۔

 اس موقع ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی جس میں سفر کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ عملے کے ابتدائی مشن اور تربیت پر روشنی ڈالی گئی۔

بات چیت کے دوران، دونوں افسران نے اپنے تجربا ت بیان کئے اور آنے والی مہم کے لیے انتہائی اعتماد کا اظہار کیا جس میں لچک اور ناقابل تسخیر جذبے کا اظہار کیا گیا۔

ناویکا ساگر پریکرما دوم ایک سفر سےآگے کی راہ دکھاتے ہوئے سمندری صلاحیت، خود انحصاری اور ایک عظیم مقصد کے لیے عزم کے جوہر کو واضح کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)531M.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)1KE0.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)2VV0.jpeg

*******

ش ح –م ح

U-NO.336



(Release ID: 2057990) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Tamil