وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور، اخراجات اور محصولات کے محکموں نے 20 ستمبر 2024 کو صفائی مترا سورکشا شیویر مہم کے تحت میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا
100 سے زیادہ صفائی متر اور کنٹریکٹ پر عملہ، جنہوں نے 17ستمبر 2024 کو طبی خون کے ٹیسٹ کروائے تھے، ڈاکٹروں نے ان کی لیب کی رپورٹوں کی بنیاد پر طبی جانچ کی
Posted On:
23 SEP 2024 4:29PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر منوج گوول نے 20 ستمبر 2024 کو صفائی متر سورکشا شیویر مہم کے تحت ایک میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا، جس کا اہتمام وزارت خزانہ کے اقتصادی امور، اخراجات اور محصولات کے محکموں نے نارتھ بلاک میں کیا تھا۔
رورل ہیلتھ ٹریننگ سنٹر، نجف گڑھ کے دو جنرل فزیشینز اور شارپ سائٹ آئی سنٹر، نئی دہلی کے ایک ماہر امراض چشم نے نارتھ بلاک کے احاطے کے اندر قائم دو کیمپوں میں صحت کے مختلف معیارات کی جانچ کی۔
100 سے زیادہ صفائی متر اور کنٹریکٹ پر عملہ، جنہوں نے 17ستمبر 2024 کو طبی خون کے ٹیسٹ کروائے تھے، ڈاکٹروں نے ان کی لیب کی رپورٹوں کی بنیاد پر طبی جانچ کی تھی۔
صفائی متر سے اپنے خطاب کے دوران، ڈاکٹر گوول نے صفائی متر کو مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کی اسکیم پی ایم-جن آروگیہ یوجنا (پی ایم-جے اے وائی) پسماندہ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت صحت کور فراہم کرتی ہے۔ ڈاکٹر گوول نے انعقاد کرنے والے محکموں کو مزید ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات صفائی متر کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں۔
یہ ایک روزہ کیمپ شام تک جاری رہا اور یہ کیمپ کے لیے ڈاکٹروں اور ان کے معاونین کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ان کی ہمت افزائی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اعزازکے طور پر ایڈیشنل سیکرٹری (عملہ) نے ان کی گراں قدر خدمات پر سرٹیفکیٹ اور گلدستے بھی پیش کئے۔
*****
(ش ح ۔ا ک۔ر ب)
U.No.330
(Release ID: 2057917)
Visitor Counter : 32