کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تجارت وصنعت کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لاؤ پی ڈی آر میں 21ویں آسیان-ہندوستان کے اقتصادی وزراء کی میٹنگ کی مشترکہ  صدارت کی

Posted On: 20 SEP 2024 9:25PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے وینٹیا کے لاؤ پی ڈی آر کے اپنے دورے کے پہلے دن کے دوران لاؤ پی ڈی آر کےتجارت و صنعت کے وزیرجناب ملیتھونگ کوماستھ نے 21 ویں آسیان-ہندوستان اقتصادی وزراء(اے ای ایم- انڈیا)کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ انھوں نے  دس آسیان ممالک برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام سے اقتصادی وزرا  و ان کے نمائندگان نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔تیمور لیستےجمہوریہ ریپبلک نے مشاہد کے طورپر اجلاس میں شرکت کی ۔

وزراء نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تجارت و صنعت کے تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی عہد بستگی کی توثیق کی ۔ہندوستان اور آسیان نے 24-2023 میں 120.9ارب امریکی ڈالر کی باہمی تجارت کا اندراج کرایا جس میں آسیان کا ہندوستان کی عالمی تجارت کا 10.9 فیصد حصہ ہے ۔

وزراء نے خاص طور پر آسیان-ہندوستانی تجارت سے متعلق معاہدہ (اے آئی ٹی آئی جی اے)کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت میں پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ وزیر موصوف جناب گوئل نے اپنے خطاب میں موجودہ ایف ٹی اے کے ذریعہ صنعتوں کو پہنچنے والے نقصان اور جائزے کے دوران غیر مساوی محصول عائد کرنے کے مسئلے سے نمٹنے پرزور دیا ۔ انھوں نے ایف ٹی اے کے ذریعے دیگر معیشتوں کے ساتھ انضمام کی ہندوستان کی جاری کوششوں کا بھی حوالہ دیا اور آئی ٹی آئی جی اے کو مزید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو بصورت دیگر دو طرف تجارت کو دوسرے خطوں کی طرف موڑ سکتا ہے ۔

وزراء نے اس بات کو یقینی بنانے کے  لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ جائزہ کا نتیجہ، باہمی طور پر  سود مند اور تجارتی لحاظ سے ثمر آور ہونا چاہیے اور یہ اے آئی ٹی آئی جی اےکو مزید موثر، صارف دوست، آسان  اور کاروباریت کے لیے تجارتی سہولت فراہم کرے گا۔ وزراء نے اے آئی ٹی آئی جی اےکی جوائنٹ کمیٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 2025 میں جائزہ کو مکمل کرنے کے لیے مذاکرات کو تیز کرے۔

اے آئی ٹی آئی جی اےکو کا جائزہ ہندوستانی صنعت کا دیرینہ مطالبہ ہے اور ہندوستان ایک  تجدید  شدہ اے آئی ٹی آئی جی اے کا منتظر ہے جو دو طرفہ تجارت میں موجودہ عدم توازن کو دور کرے گا اور تجارت کو زیادہ متوازن اور دیرپا بنائے گا۔

مرکزی جناب وزیر گوئل نے ان معاہدوں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے 2014 میں دستخط کیے گئے خدمات اور سرمایہ کاری  سے متعلق دو  علیحدہ معاہدوں کے تحت جوائنٹ کمیٹیوں کے قیام کے لیے ہندوستان کی درخواست کو دہرایا۔

 اے ای یم -انڈیا میٹنگ کے موقع پر،  مرکزی وزیر جناب گوئل نے سوئٹزرلینڈ کی اقتصادی امور کی سکریٹری محترمہ ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا کے ساتھ ثمر آوردو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں فریق نے 10 مارچ 2024 کو دستخط کیے گئے ہندوستان-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت  سے متعلق معاہدوں کی توثیق میں پیشرفت پربات چیت کی اور ایف ٹی اے کے تحت ای ایف ٹی اے  ممالک کے ذریعہ 100  ارب  امریکی ڈالر کے ایف ڈی آئی کے وعدے کو آسان بنانے کے  طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزیر جناب گوئل نےایشیائی-ہندوستانی تجارتی کونسل(اے آئی بی سی)  کی سرگرمیوں کے بارے میں آسیان-ہندوستان کے اقتصادی وزراء کو جانکاری دینے کے لیے ہندوستان سےایف آئی سی سی آئی کی قیادت والے صنعتی وفد سے بھی بات چیت کی، جو لائوس کے وینٹائن کے دورہ پر ہے۔ایف آئی سی سی آئی ہندوستان کی طرف سے اے آئی بی سی سیکرٹریٹ کے  طور پر کام کرتا ہے۔ اے آئی بی سی آسیان کے وفد نے مرکزی  وزیر جناب گوئل سے بھی الگ سے ملاقات کی۔ دونوں  فریق کے صنعتی نمائندوں نے وزیر موصوف سے دو طرفہ تجارت کے اپنے نقطہ نظر اور اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے سے اپنی توقعات سے آگاہ کیا۔

******

ش ح۔ ع ح ۔ ش ب ن

U-NO.319



(Release ID: 2057807) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Marathi , Hindi