ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائلز کی وزارت ملک گیر سرگرمیوں کے ساتھ ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم میں مصروف

Posted On: 23 SEP 2024 12:35PM by PIB Delhi

’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم کے تحت ، ٹیکسٹائلز کی وزارت نے اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں اور منسلک تنظیموں میں صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کے  اقدامات کا ایک سلسلہ منعقد  کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صاف ستھرے اور ہرے بھرے ہندوستان کے وژن کے مطابق، وزارت کی کوششوں کا مقصد صفائی اور پائیداری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ ملازمین، طلباء اور اہلکار وں کی شمولیت کے ساتھ  مختلف سرگرمیوں کا  انعقاد کیا گیا ، جس میں ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ کی تھیم کو اجاگر کیا گیا۔

این آئی ایف ٹی کیمپسز میں ویسٹ ٹو ویلتھ کے اقدامات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) کے کیمپسز میں طلباء نے  ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘  سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کپڑا، کاغذ اور پلاسٹک جیسے فضلہ مواد کو قابل استعمال مصنوعات، آرائشی اشیا، نقش ونگار اور مجسموں میں تبدیل کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس پہل نے نہ صرف ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا ، بلکہ فضلہ کو استعمال کرنے کے جدید طریقوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

3.jpeg

WhatsApp Image 2024-09-20 at 3.55.51 PM.jpegWhatsApp Image 2024-09-20 at 3.55.54 PM.jpeg

 

ٹیکسٹائلز کمیٹی کے ذریعے ریکارڈز کی ڈیجیٹل تبدیلی

ٹیکسٹائلز کمیٹی نے، ملک بھر میں اپنےصدر دفتر اور علاقائی دفاتر میں، ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے ذریعہ  ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم میں اپنا تعاون دیا۔ اس پہل کے تحت ، 100 فائلوں اور 50 خدمات کو ڈیجیٹائز کیا گیا، جو ایک ڈیجیٹل انڈیا  اور کاغذ کے فضلے کو کم کرنے کے حکومت ہند کے وژن کے ساتھ مزید ہم آہنگ  ہونا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZGM8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00490CD.jpg

 

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) میں صفائی مہم

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہیڈ کوارٹر اور برانچ آفس، دونوں کے ملازمین نے  20 ستمبر 2024 کو صفائی  مہم میں حصہ لیا۔ تمام دفاتر میں ریکارڈ رومز کو صاف اور منظم کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں، جس سے کام کی جگہ کے ماحول کو بہتر اور منظم کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DWCK.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068DXO.jpg

 

سلوگن رائٹنگ اور پینٹنگ کے مقابلے

کمیونٹی کی شرکت کو بڑھانے کے لیے، ٹیکسٹائلز کی وزارت نے اپنے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں نعرے لکھنے، اقتباس لکھنے اور پینٹنگ کے مقابلوں سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں نے شرکاء کو فن  اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں  وسیع  صفائی مہم

ٹیکسٹائلز کی وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایک وسیع  صفائی مہم چلائی گئی، جس میں سینئر افسران نے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ڈویژنوں اور سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد کام کی جگہ پر صفائی کی ایک مثال قائم کرنا، تمام ملازمین کے لیے صاف ستھرےاور صحت مند کام  کے ماحول کو فروغ دینا تھا۔

یہ سرگرمیاں جاری ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا حصہ ہیں، جو کہ 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کے پیش قدم کے طور  پر پورے ملک میں منعقد کی جا رہی ہیں ، اسے  سوچھ بھارت ابھیان کی 10ویں سالگرہ کے طور پر  منایا جا رہا ہے۔

************

ش ح۔م ش ۔ ت ع

(U. 318)

 


(Release ID: 2057792) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil