جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کا محکمہ ،سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے  کی خاطر خصوصی مہم 4.0کے لیے تیار ہے

Posted On: 23 SEP 2024 12:03PM by PIB Delhi

آبی وسائل ، دریائی ترقی اور گنگا کی احیا ء (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر)کے محکمہ اور جل شکستی کی جانب سے حقیقی جذبے کے ساتھ خصوصی مہم 4.0  انجام دیا جا رہا ہے ۔ شروعاتی مرحلے کے لیے علاقائی اداروں کے ساتھ اس محکموں کے نوڈل افسر کو مقرر کیا گیا ہے ۔ اس محکمہ کے تمام ڈویژنوں اور تمام ماتحت / منسلک دفاتر،پی ایس یو، خود مختار اداروں اورڈی او ڈبلیو آر ،آر ڈی اور  جی آر کے تحت اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی اے آر پی جی  کے رہنما خطوط کے اصولوں کے مطابق اپنے دفتر سے متعلق  زیرالتواء اور دیگر اشاریوں کی  شناخت کریں۔

آفیس بلڈنگ اور احاطوں کی صفائی کے علاوہ خصوصی مہم 4.0 کے دوران محکمے کی توجہ ان علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے پر مرکوز  ہو گی جہاں لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہے اور لوگوں کے درمیان اس کی اہمیت زیادہ ہے۔ اس صفائی مہم میں ملک کے مختلف ڈیم مقامات اور دریا ئی کناروں کے اور دریائی گھاٹوں  اندر اور اس کے آس پاس کی صفائی شامل ہوگی۔

جبکہ محکمہ 2 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کی شروعات کرے گا،  اس کے علاوہ  ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اور جی آر کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام ڈویژنز/ فیلڈز  اوربیرونی دفاتر کے ساتھ مشاورت  میں  شروعاتی مرحلے میں محکمہ کے ذریعے مہم کے بلا رکاوٹ نفاذ کے لیے اہداف کی شناخت اور منصوبے کی تیاری کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر تصاویر، ویڈیوز سمیت ڈیٹا اپ لوڈ کیا جا رہا ہے، جس میں کئی شہروں میں محکمے اور اس کی تنظیموں کے ذریعے کیے گئے کام کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ مہم کے تحت بہترین طریقوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

حکومت ہند کی خصوصی مہم 3.0  صفائی مہم پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ سرکاری دفاتر میں انجام دی جا رہی ہے ۔ خصوصی مہم کے تحت صفائی سے متعلق سرگرمیاں،ضابطہ اور  کارروائیوں کوآسان بنانے، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ،  خالی جگہ کا کار آمد  استعمال، کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق سرگرمیاں شروع کی گئیں۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران محکمہ کی کامیابیاںحسب ذیل ہی:-

نمبر شمار

پیرا میٹرز

کامیابیاں

1

وی آئی پی  حوالہ جات(نمٹارہ کیا گیا)

157

2

عوامی شکایات  سے متعلق اپیلیں (موصول ہوئیں/نمٹائے گئے معاملات

180/144

3

عوامی شکایات(موصول ہوئیں/نمٹائے گئے معاملات)

2263/2109

4

پی ایم او حوالہ جات(موصول/نمٹائے گئے معاملات)

177/140

5

دفتری فائلز کا جائزہ لیا گیا

6718

6

دفتری فائلز کو الگ کیا گیا

2293

7

ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا

2367

8

ای فائلز بندکیا گیا

194

9

صفائی مہم مات

126

10

 جگہ خالی کرایا گیا (مربع فٹ)

14582مربع فٹ

11

آمدنی ہوئی

11,98,202/-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

image0013ORV.jpg

******

 

ش ح۔ع ح ۔ ش ب ن

U-NO.317


(Release ID: 2057782) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil