وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی ایف ایس کے سکریٹری جناب ایم ناگ راجو نے آج نئی دہلی میں ڈیٹ ریکوری اپیلٹ ٹریبو نز (ڈی آر اے ٹی) کے چیئرپرسن ا ور ڈیٹ ریکوری آف ٹریبونلز (ڈی آر ٹی) کے پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کی صدارت کی


کانفرنس کے دوران ڈی آر ٹی سے متعلق امور بشمول زیر التوا امور کو کم کرنے ، بہترین طور طریقوں کو اپنانے ، بحالی کو بہتر بنانے ، تصفیہ پالیسی کی تشکیل اور نئے ڈی آر ٹی ریگولیشنز 2024 کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 21 SEP 2024 5:33PM by PIB Delhi

 فنانشل سروسز ڈپارٹمنٹ (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری جناب ایم ناگ راجو نے آج نئی دہلی میں ڈیٹ ریکوری اپیلٹ ٹریبونلز (ڈی آر اے ٹی) کے چیئرپرسناور ٹریبونلز (ڈی آر ٹی) کے ڈیٹ ریکوری کے پریزائیڈنگ افسران کی ایک کانفرنس کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے سینئر افسران، انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی آر ٹیز کے کام کاج سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریکوری کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لیے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ:

  • بینک ڈی آر ٹی میں زیر التوا معاملوں کے موثر انتظام کے لیے موثر نگرانی کا طریقہ کار وضع کریں گے
  • ڈی آر ٹی میں اپنائے جانے والے کچھ بہترین طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو بہتر نتائج کے لیے ڈی آر ٹی میں اپنائے جاسکتے ہیں۔
  • بینکوں کو ڈی آر ٹی میں زیر التوا چھوٹے اور اعلی قیمت کے معاملوں کے لیے واضح طور پر پالیسی کی وضاحت کرنی چاہیے تاکہ وصولی کو بہتر بنایا جاسکے۔
  • تصفیے کی پالیسی تشکیل دیتے وقت بینکوں کو زیر التوا ریکوری کیسز کی پیروی کرتے وقت لین دین کے اخراجات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
  • تمام اسٹیک ہولڈروں زیر التوا مقدمات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور بحالی کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں جس سے زیر التوا معاملوں میں پھنسے ہوئے سرمائے کو پیداواری استعمال کے لیے معیشت میں واپس لانے میں مدد ملے گی۔
  • ڈی آر ٹی ریگولیشنز 2024 جن میں پہلے کے ڈی آر ٹی ریگولیشن 2015 کے مقابلے میں متعدد بہتر خصوصیات ہیں جنہیں تمام ڈی آر ٹیز کے ذریعہ اپنایا جائے گا جس کا مقصد ڈی آر ٹی کے عمل کو زیادہ موثر اور کم وقت لینے والا بنانا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 258



(Release ID: 2057396) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Marathi , Hindi