صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، محترمہ انوپریہ سنگھ پٹیل نے نئی دہلی میں گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ 2024 میں "علاقائی تعاون اور معیار سازی کے عمل میں ہم آہنگی کو بڑھانے" پر علاقائی کانفرنس سے خطاب کیا


کنکلیو  نےایشیا کے علاقے میں خوراک کی حفاظت اور معیارات کے لیے ایک مضبوط، زیادہ باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا ۔ یہ نہ صرف ہمارے خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے محفوظ اور صحت مند غذائی نظام کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے: محترمہ  انوپریا پٹیل

"ہمیں اپنے وسائل کو جمع کرکے، تکنیکی مہارت کا اشتراک کرکے اور اپنی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرکے اپنے علاقائی تعاون کو بڑھانا چاہیے کیونکہ صرف اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی ہم خوراک کے بین الاقوامی معیارات کی تشکیل میں خطے کے کردار کو بلند کرسکتے ہیں"

"ہمیں نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو پیشگی  دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بایو ٹکنالوجی اور پائیدار کاشتکاری جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے آبی زراعت، ڈبہ بند خوراک  اور نامیاتی زراعت جیسے شعبوں کے لیے معیارات تیار کیے جائیں

"صرف اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی ہم خوراک کے بین الاقوامی معیارات کی تشکیل میں خطے کے کردار کو بلند کر سکتے ہیں"

Posted On: 21 SEP 2024 2:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج یہاں بھارت منڈپم میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کی طرف سے  منعقدہ عالمی فوڈ انڈیا 2024 ایونٹ کے ساتھ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کی زیر میزبانی گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ 2024 کے جاری دوسرے ایڈیشن میں "معیار سازی کے عمل  میں علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے" پر علاقائی کانکلیو سے خطاب کیا۔ علاقائی کانفرنس کا مقصد خوراک کی حفاظت اور معیار سازی کے عمل میں علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XCIG.jpg

کنکلیو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، محترمہ  انوپریہ پٹیل نے کہا کہ، "ایشیائی خطہ دنیا کی خوراک کی پیداوار کے ایک اہم حصے کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس اہمیت کے ساتھ خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، صحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق منصفانہ تجارتی طریقوں کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری آتی ہے۔ کنکلیو ایشیا کے علاقے میں خوراک کی سلامتی اور معیارات کے لیے ایک مضبوط، زیادہ باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیتا  ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے محفوظ اور صحت مند غذائی نظام کی جانب ہمارے اجتماعی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

محترمہ پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ "ایک خطہ کے طور پر ہمارے پاس موجود صلاحیتوں کے باوجود، پورے خطے میں ریگولیٹری فریم ورک، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت میں وسیع فرق جیسے چیلنجز اور قومی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان غذائی تحفظ کے معیارات  کے بارے میں بیداری کی کمی  بین الاقوامی خوراک کی سلامتی کے معیارات کی تعمیل کرنے کی ہماری صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، ہمیں اپنے وسائل کو جمع کرکے، تکنیکی مہارت کا اشتراک کرکے اور اپنی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرکے اپنے علاقائی تعاون کو بڑھانا چاہیے کیونکہ "صرف اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی ہم بین الاقوامی خوراک کے معیارات کی تشکیل میں خطے کے کردار کو بلند کر سکتے ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X7QN.jpg

محترمہ پٹیل نے مزید کہا کہ "ہمیں نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں کو پیشگی  دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بایو ٹکنالوجی اور پائیدار کاشتکاری جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو حل کرتے ہوئے آبی زراعت، ڈبہ بند خوراک  اور نامیاتی زراعت جیسے شعبوں کے لیے معیارات تیار کیے جائیں۔ یہ پیشرفت اہم ہیں کیونکہ ہم اپنے کھانے کے نظام کو محفوظ، زیادہ لچکدار اور مستقبل کے لیے پائیدار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کنکلیو پورے خطے میں فوڈ سیفٹی کو ہم آہنگ کرنے کی جانب بامعنی پیش رفت  کو آگے بڑھائے گا  جو بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت کو آسان بنائے گا اور ہماری تمام آبادیوں کے لیے خوراک کی حفاظت کو بھی مضبوط کرے گا۔"

ایف ایس ایس اے آئی  کے سی ای او  جناب جی کملا وردھن راؤ نے کہا کہ ''ایشیا کو درپیش مسائل دنیا کے دیگر خطوں کو درپیش مسائل سے مختلف ہیں۔ یہ ان علاقائی سطح کے مسائل پر بات کرنے کا ایک مناسب وقت ہے جن کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ کنکلیو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں، ابھرتی ہوئی خوراک کی مصنوعات، معیاری سازی کے طریقہ کار، کوالٹی اشورینس اور طریقہ کار جیسے مسائل پر بات چیت اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک سیکھنے کا تجربہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AJEQ.jpg

 کوڈیکس ایلیمینٹیریس کمیشن، فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی (عالمی امور)، برطانیہ کے  چیئرپرسن  جناب اسٹیو ویرنے نے کہا  کہ "ایشیائی خطے میں متنوع ثقافتیں، آب و ہوا اور خوراک کی پیداوار کے نظام موجود ہیں۔ رکن ممالک میں سے ہر ایک میز پر منفرد علم پیش کرتا  ہے۔ یہ علاقائی کنکلیو کھانے کے معیارات اور کوالٹی کنٹرول پر بات کرنے کا ایک موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو ریگولیٹری فریم ورک، ادارہ جاتی صلاحیتوں اور پورے خطے میں تکنیکی مہارت میں وسیع فرق کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سربراہی اجلاس کی علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، نیوزی لینڈ کی ابتدائی صنعتوں کی وزارت  کے نیوزی لینڈ فوڈ سیفٹی کے ڈی ڈی جی    ڈاکٹر ونسنٹ آربکل نے کہا کہ ’’یہ سربراہی اجلاس فوڈ سیفٹی لیڈرشپ کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے جس کا مقصد بصیرت کا اشتراک کرنا اور ایک دوسرے کے نظام کے بارے میں ہماری سمجھ کو گہراکرنا  زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، حکومت کے تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا ہے جو صارفین، کھانے پینے کے کاروبار اور بین الاقوامی تجارت کی سہولت کے لیے عمل اور نظام کو بہتر بنانے کا باعث بنے گا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F4L4.jpg

ایف ایس ایس اے آئی  کے سائنس اور معیارات اور ضوابط ڈویژن کے  کوڈیکس - ایس پی ایس رابطہ پوائنٹ اور مشیر ڈاکٹر الکا راؤ  ، مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران اور مختلف ممالک کے معززین اس موقع پر موجود تھے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.253

 



(Release ID: 2057378) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi