وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کو انتہائی اونچائی میں کام کرنے والی ٹیکنالوجیز منتقل کیں
Posted On:
21 SEP 2024 12:47PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم(ڈی آر ڈی او) کے زیر سایہ کام کرنے والی ایک سرکردہ لیبارٹری،ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فزیالوجی اینڈ الائیڈ سائنسز (ڈی آئی پی اے ایس) نے21 ستمبر 2024 کو جموں میں پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے علاقائی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اورینٹیشن ورکشاپ کے دوران پاور گرڈ کارپوریشن . کو انتہائی اونچائی پر چلنے والی اہم ٹیکنالوجی سونپ دی۔ یہ ورکشاپ لداخ میں 5000 میگاواٹ پینگ-کیتھل ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر ملازمین کو اونچائی پر کام کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
پینگ-کیتھل ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پروجیکٹ، 15,760 فٹ کی بلندی پر واقع ہے،جو لداخ کے علاقے میں توانائی کی یقینی فراہمی اور ہندوستان کے قومی گرڈ میں شمسی توانائی کے وسیع تر انضمام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ڈی آئی پی اے ایس کے ذریعے منتقل کی گئی ٹیکنالوجی پی جی سی آئی ایل کو پروجیکٹ کے دوران، اس کی افرادی قوت کی، اونچائی پر برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی۔
اس سے پہلے ڈی آر ڈی او نے پی جی سی آئی ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد اونچائی پر انڈکشن اور گزر بسر یقینی بنانے کے بارے میں تکنیکی معلومات فراہم کرنا تھا۔ ڈی آئی پی اے ایس ، جو اونچائی پر تحقیق میں اپنے اہم کام کے لیے جانا جاتا ہے، اس سے قبل ہمالیہ کے علاقے میں ہندوستانی فوج کے لیے بھی موافقت کے پروٹوکول تیار کر چکا ہے۔ لیبارٹری نے اونچائی کے حالات کے لیے حل کی ایک رینج تیار کی ہے، جس میں غذائی راشن کے پیمانے، حفاظتی لباس، غیر روایتی توانائی پر مبنی پناہ گاہیں، اور سردی کی چوٹ سے بچاؤ کی کریمیں شامل ہیں۔
ڈی آئی پی اے ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو ورشنے نے پینگ- کیتھل ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پروجیکٹ ، پی جی سی آئی ایل کے چیف جنرل مینیجر جناب امیت شرما کے ساتھ انڈکشن پروگرام کی صدارت کی۔ ورکشاپ میں ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدان اور پی جی سی آئی ایل کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
محکمہ دفاع کے تحقیق اور ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے قومی اہمیت کے اس پروجیکٹ پر پی جی سی آئی ایل کے ساتھ تعاون کرنے پر ڈی پی اے ایس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
*****
ش ح۔ش ار۔ ج
Uno-244
(Release ID: 2057294)
Visitor Counter : 41