وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ کی 92ویں سالگرہ سے قبل بھارتیہ فضائیہ کا چنئی میں ایئر شو منعقد کرنے کا پروگرام
Posted On:
21 SEP 2024 12:45PM by PIB Delhi
اپنی 92 ویں سالگرہ منانے کے سلسلہ میں ہندوستانی فضائیہ 6 اکتوبر 2024 کو تمل ناڈو کی فضاؤں میں ایک زبردست ایئر شو کی میزبانی کرنے والی ہے۔ اس سال کی تقریب کاتھیم ہے ’’بھارتیہ وایو سینا - سکشم، سشکت، آتم نر بھر‘‘ یعنی قوی، طاقتور اور خود انحصار۔ یہ تھیم ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے آئی اے ایف کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
چنئی کے لوگ اس دن ایک سنسنی خیز تماشے کا مشاہدہ کریں گے، جس میں فضائیہ کے 72 طیارے مسحور کن ایروبیٹک مشقیں اور ہم آہنگی کی شکل میں پرواز کرنے والے ہیں۔ یہ تقریب مشہور مرینا بیچ پر6 اکتوبر کو صبح گیارہ بجے سے شروع ہو گی ۔ اس سے پہلے اس طرح کا مظاہرہ فضائیہ نے 08 اکتوبر 23 کو پریاگ راج کے سنگم علاقے میں کیا تھا، جس کو دیکھ کر لاکھوں تماشائی محظوظ ہوگئے تھے۔امید ہے کہ اس بار بھی تماشایئوں کا اسی طرح کا ولولہ انگیز مظاہر ہ دیکھنے کو ملے گا۔
اس فضائی شو میں اپنی اسکائی ڈائیونگ کی مہارت کے لیے مشہورفضائیہ کی چوٹی کی ٹیمیں آکاش گنگا، اپنی قریبی فارمیشن ایروبیٹکس کے لئے مشہور ایروبیٹکس سوریا کرن اور اپنی شاندار فضائی کوریوگرافی کے لیے مشہور سارنگ ہیلی کاپٹرکی ٹیمیں اپنی کرتب بازیوں کی کارکردگی دکھائیں گی۔
ان جانی مانی ٹیموں کے علاوہ، آئی اے ایف اپنی انوینٹری سے طیاروں کی ایک وسیع رینج کے ذریعے فلائی پاسٹ اور فضائی نمائشوں کی نمائش بھی کرے گا، جس میں ملک کا وقار یعنی دیسی ساختہ جدید ترین ہلکا جنگی جہاز تیجس، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر پراچنڈ اور ہمارے تمدن کی عکاسی کرنے والے طیارے میں ڈکوٹا اور ہارورڈ کی نمائش اس فضائی شو میں متوقع ہے۔
6 اکتوبر 2024 کو، مرینا بیچ پر منعقد ہونے والے اس عظیم الشان ہوائی شو میں ہرکوئی شرکت کرسکتا ہے۔ یہ تقریب مشاہدین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا ، جس میں نہ صرف ہندوستان کی فوجی ہوا بازی کی مہارت، بلکہ فضائیہ کی طاقت اور صلاحیتوں اور ملک کے آسمانوں کی حفاظت میں اس کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا ۔
**********
ش ح۔ش ار۔ ج
Uno-243
(Release ID: 2057287)
Visitor Counter : 70