زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے تحت 16 سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے دوران محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیاں
Posted On:
21 SEP 2024 10:57AM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے سرکاری دفاتر میں طوالت کو کم کرنے کے لیے جو خصوصی مہم 4.0 شروع کی تھی، یہ خصوصی مہم 4.0 کو دو مرحلوں میں لاگو کی جارہی ہے یعنی تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2024 تک اور اہم مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک جو کہ عمل آوری کا مرحلہ ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت اتھارٹیز اور اس محکمے کے تمام نوڈل افسران کے سیکشنوں،ڈویژنوں اور ماتحت نیز منسلک دفاتر، پی ایس یوز، خود مختار اداروں کے ساتھ تیاری کے مرحلہ میں ایک ویڈیو کانفرنس میٹنگ منعقد ہوئی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے رہنما خطوط کے پیمانوں کے مطابق زیرالتوا معاملات کی شناخت کریں۔ اس محکمہ کی طرف سے تیاری کے مرحلے پر ایک پی آئی بی نوٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبودکے سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی نے ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبودکے ساتھ عمارت کی صفائی کا جائزہ لینے کے لیے کرشی بھون میں عمارت کی مختلف منزلوں کا دورہ کیا۔
سکریٹری موصوف نے ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ شاستری بھون میں ریکارڈ روم اور مختلف سیکشنز/ڈویژنوں کا بھی معائنہ کیا اور ریکارڈ مینجمنٹ اور جگہوں کی صفائی کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔
********
ش ح۔ش ار۔ ج
Uno-239
(Release ID: 2057274)
Visitor Counter : 37