مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ ڈاک نے گجرات کے مہیسانہ ضلع سے پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت مستحقین کو ٹول کٹس فراہم کرنے میں اہم کردار نبھایا


پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے مہیسانہ ڈویژن میں پوسٹل سروسز کی پیشرفت کا جائزہ لیا، اہداف کے حصول پر زور دیا

محکمہ ڈاک خطوط اور پارسل ہی نہیں، لوگوں کے لئے مختلف سرکاری فلاحی اسکیمیں گھر گھر تک پہنچا رہا ہے : پوسٹ ماسٹر جناب کرشنا کمار یادو

محکمہ ڈاک پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت دستکاروں اورمستحقین کو ٹول کٹس فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے :پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو

Posted On: 20 SEP 2024 3:56PM by PIB Delhi

خطوط اور پارسل کی ترسیل کے علاوہ، محکمہ ڈاک اب اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ مختلف سرکاری فلاحی اسکیمیں اور ان کے فوائد تمام شہریوں تک پہنچیں۔ محکمہ ڈاک ملک کے آخری سرے تک رسائی رکھتا ہے اور عوام کی خوشیوں اور غموں میں برابر کا شریک ہے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل، شمالی گجرات خطہ، جناب کرشنا کمار یادو نے ان خیالات کا اظہار 20 ستمبر 2024 کو مہیسانہ ہیڈ پوسٹ آفس کے دورے کے دوران کیا۔ ماحولیات کے  تحفظ کے پیغام کو عام کرنے  کے لیےا نہوں نے  'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت مہیسانہ ہیڈ پوسٹ آفس  کے احاطے میں شجر کاری کی ۔  ، مہیسانہ ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفس جناب ایچ سی- پرمار نے پوسٹ ماسٹر جنرل کا خیرمقدم کیا اور مہیسانہ میں پوسٹل خدمات کی پیشرفت کے بارے میں انہیں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے مہیسانہ سے تعلق رکھنے والے جناب بابو بھائی راباری کے خاندان کو دعوے کی ادائیگی کے طور پر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، جنہوں نے ان کی بے وقت موت کے بعد انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے صرف 399  روپےمیں ٹاٹا گروپ کی ایکسیڈنٹ انشورنس پالیسی لے رکھی تھی۔

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے  اس موقع پر مزید کہا کہ محکمہ ڈاک بھی پی ایم وشوکرما اسکیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس اسکیم کے تحت، محکمہ ڈاک کے ذریعے دستکاروں اور دیگر مستحقین کو ٹول کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ڈاک نے ملک میں ٹول کٹ کی تقسیم کاری  کی آغاز شری رمیش بھائی بابو بھائی کے ساتھ کیا جو کہ گجرات کے شمالی خطے کے   مہیسانہ پوسٹل ڈویژن کے ایک گاؤں جگناتھ پورہ گاؤں کے  رہنے والے   ہیں۔

جناب کرشنا کمار یادو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ پی ایم وشوکرما اسکیم کی شروعات  انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کی کارخانہ داری  (ایم  ایس ایم ای) کی وزارت نے کی ہے جس کا مقصد  لوہار، سنار، مٹی کے برتن، کارپینٹر اور ا س طرح  مختلف تجارتوں اور دیگر کاریگریوں سے منسلک لوگوں  کی مدد کرکے ان کی  خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔  اس طرح کے روایتی کاریگروں میں کمہار   اور مجسمہ ساز بھی شامل ہیں۔ اس  اسکیم کا مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ کاریگروں کو باضابطہ مالی مدد فراہم کرنے سے انہیں عالمی سطح کے اقتصادی نیٹ ورک کے ساتھ جوڑنا ہے۔  اس اسکیم کو نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 18 شناخت شدہ تجارتوں کے لیے ٹول کٹس ڈاکخانوں کے ذریعے دستکاروں  اور مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ محکمہ ڈاک خانہ جات  اس اسکیم  کی عمل آوری میں ایم ایس ایم ای کی وزارت  کا لاجسٹک شراکت دار  ہے جو ملک بھر میں پھیلے مستفیدین تک  ٹول کٹس کی آسان نقل و حمل اوراس کی  ترسیل کو یقینی بنائے گا۔

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے مہیسانہ ڈویژن میں پوسٹل خدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فی الحال، مہیسانہ ڈویژن میں کل 6.77 لاکھ بچت کھاتے، 79،000 آئی پی پی بی اکاؤنٹس، 66،000 سوکنیا سمردھی اکاؤنٹس، اور 4،000 مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹس کھولے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ  دیہات کو سمپورنا سوکنیا سمردھی گرام، 100 گاؤں  کو سمپورنا بیما گرام، اور 5 گاؤوں کو فائیو اسٹار ولیج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مہیسانہ ہیڈ پوسٹ آفس میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے ذریعے اس مالی سال میں 7,015 سے زیادہ لوگوں نے پاسپورٹ حاصل کیے ہیں۔ 14,000 لوگوں نے پوسٹ آفس کے ذریعے اپنا آدھار رجسٹر یا اپ ڈیٹ کیا ہے، جب کہ 70,000 لوگوں نے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے سی ای ایل سی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ 69,000 سے زیادہ افراد نے گھر پر آدھار فعال ادائیگی کے نظام کے ذریعے کل 22.4 کروڑ روپے کی ادائیگیاں حاصل کیں۔

مہیسانہ ہیڈ پوسٹ آفس کے دورے کے دوران، جناب کرشنا کمار یادو نے گاہکوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی اہمیت پر زور دیا۔ پوسٹ ماسٹر جنرل نے مختلف خدمات کے لیے مختص اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مالی سال کے بقیہ دنوں میں وسیع مہمات اور ڈاک چوپالوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں کو ان خدمات سے مربوط کرنے، عوامی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے اور صارفین کے تئیں ردعمل کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس دورے کے دوران پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ جناب ایچ سی- پرمار، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب آر ایم۔ راباری، جناب این کے پرمار، جناب وشال برہم بھٹ، آئی پی پی بی برانچ منیجر جناب جے روہت اور مہیسانہ کے پوسٹ ماسٹر، ایچ او جناب ڈی جی پٹیل موجود تھے۔

***

ش ح۔ش ار ۔  ج

Uno-207



(Release ID: 2057148) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil