سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے سوچھتا ہی سیوا 2024 کے حصے کے طور پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا

Posted On: 20 SEP 2024 12:05PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2024 مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلائی جارہی ہے، ملک میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کی ہندوستان کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر۔ سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے، اس سال کا تھیم، "سوبھو سوچھتا، سنسکار سوچھتا"، کا مقصد صفائی کو ایک فطری عادت اور ہندوستان کے ہر شہری میں بنیادی سماجی قدر بنانا ہے۔ مہم عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور صفائی کے کارکنوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ زمینی  سطح پر مختلف سرگرمیوں کو مربوط کرتی ہے اورشہریوں کو ہندوستان کو صاف ستھرا رکھنے میں مشغول کرتی ہے۔

مہم کے مقصد سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) نے اس مہم کے تحت ایک سرگرمی کے طور پرچھٹی سے دسویں  جماعت کے طلباء کے لیے پینٹنگ کا ایک مقابلہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیاہے۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد، جس میں دیہی اور شہری طالبات شامل ہیں، بشمول طالبات کے ایک بڑے گروپ  نے حصہ لیا۔

مقابلے کا موضوع 'میرے خوابوں کا صاف ہندوستان' تھا جو اس مہم کے وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے پینٹنگز بنانے کے لیے ان کے تخیل کو حقیقت میں تبدیل کرنا  تھا۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے کسی بھی قوم کے مستقبل کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان کے ابتدائی دنوں میں جن اقدار اور اخلاقیات کو فروغ دیا گیا ہے وہ انہیں اچھے نظم و ضبط والے شہری بنانے کی بنیاد ڈالیں گے۔ اس پینٹنگ مقابلے نے اس وژن اور جذبے کے حامل ذہن سازی کو یقینی بنایا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014SD8.jpg

 

مقابلہ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا اور پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی نے مقابلہ کے درج ذیل فاتحین کی حوصلہ افزائی کی:

 

پہلا انعام: جواہر نوودیا ودیالیہ، کیفائر، ناگالینڈ سے جناب فرہاد الاسلام تعلقدار

دوسرا انعام: ڈی اے وی پبلک  اسکول ، سمبل پور، اوڈیشہ سے جناب شریانس  شریتم پردھان

 

تیسرا انعام: منتھن اسکول، گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش سے جناب آنے دویدی

حوصلہ افزا انعامات:

1. ایس ڈی سینئر سیکنڈ ری اسکول، جھجر ،ہریانہ سے محترمہ کنک

2. ایم ای ایس ، تلنگ ہائی اسکول،سرسی کاروار، کرناٹک سے جناب پروین گوپال نائک

 

*************

 

 

(ش ح ۔ش ت۔ج ا(

U.No 195

 



(Release ID: 2056929) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil