کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 21-20 ستمبر 2024 کو لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے وینٹیان کا دورہ کریں گے


 جناب  گوئل 21ویں آسیان-ہندوستان کے اقتصادی وزراء کی میٹنگ اور 12ویں مشرقی ایشیا سمٹ کی  اقتصادی وزراء کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Posted On: 20 SEP 2024 10:39AM by PIB Delhi

تجارت  و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 20-21 ستمبر 2024 کو لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک (لاؤس) کے وینٹیان کا دورہ کر رہے ہیں ، وہ 21ویں آسیان-انڈیا اقتصادی وزراء (اے ای ایم-انڈیا) میٹنگ اور 12ویں مشرقی ایشیا سمٹ اکنامک میں شرکت کریں گے اور آسیان  مذاکرات شراکت داروں کے ساتھ  یہ سالانہ میٹنگیں  اس سال 2024 کے لئے آسیان  صدر لاؤس  پی ڈی آر کی جانب سے منعقد کی جاری ہے۔

ای اے ایس  ای ایم ایم میں10 آسیان ممالک  اور8 دیگر ای اے ایس شراکت داروں یعنی  بھارت، امریکہ، روس، چین، جاپان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزارئے خزانہ  شرکت کے گواہ بنے۔

وزرا ءاے ای ایم-انڈیا میٹنگ میں آسیان-بھارت سامان تجارت کے معاہدے (اے آئی ٹی آئی جی اے) پر نظرثانی کے لیے  گفت و شنید میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کا جائزہ ہماری ترجیحات میں سب سے اوپر ہے تاکہ اسے مزید صارف دوست، آسان اور کاروبار کے لیے تجارتی سہولت فراہم کی جائے۔ ای اے ایس ای ایم ایم میں وزراء علاقائی اور عالمی اقتصادی پیش رفت پر غور و خوض  کریں گے۔ ہندوستان ایسٹ ایشیا سمٹ فورم کا بانی رکن ہے جو آئندہ سال اپنی دو دہائیاں مکمل کر رہا ہے۔

 جناب  پیوش  گوئل اس موقع پر  سمٹ میں شرکت کرنے والے ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد بار دو طرفہ ملا میٹنگیں کریں گے۔ میزبان ملک لاؤ پی ڈی آر کے وزیر اور کوریا، ملیشیا، سوئزرلینڈ اور میانمار کے وزراء کے ساتھ  میٹنگیں طے کی گئی ہیں۔ وزیر  موصوف آسیان کے سکریٹری جنرل اور ای آر آئی اے کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جو  ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے ایک کلیدی تحقیقی ادارہ ہے۔ وزیر لاؤ پی ڈی آر میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ آسیان کے صنعتی وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہندوستان 1992 میں آسیان میں شامل ہواتھا اور 2022 میں اس کا جامع اسٹریٹجک پارٹنر بن گیا۔ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مرکز میں ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں کیا تھا۔  ہندوستان آسیان کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔  گزشتہ  دو لگاتار برسوں سے آسیان ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔

*****

ش ح۔ ظ ا۔  ع ر

U-191



(Release ID: 2056895) Visitor Counter : 27