مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی سی او ای-ہی ٹی یو-وی آر آئی ایف نے کوانٹم ٹیکنالوجی اور متعلقہ 5جی/6جی ٹیکنالوجیز میں ایک سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے


سینٹر آف ایکسیلنس کا مقصد سرحدی ٹیکنالوجیز میں ہندوستان کی ترقی کو تیز کرنا ہے اور یہ 100 روزہ پروگرام کا حصہ ہے

یہ سینٹر 400,000 طلباء، 2,000 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور متعدد محققین کو بااختیار بنائے گا

Posted On: 19 SEP 2024 7:23PM by PIB Delhi

تکنیکی جدت طرازی میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دینے کے ایک اہم اقدام کے طور پر ٹیلی کام سینٹر آف ایکسیلنس (ٹی سی او ای) انڈیا اور Visvesvaraya Technological University (وی ٹی یو) - Visvesvaraya Research & Innovation Foundation (وی آر آئی ایف ) کے درمیان  مفاہمت کے اقرار نامے  پر دستخط کیے گئے۔ تاریخی مفاہمت نامے کا مقصد کوانٹم ٹیکنالوجی، متعلقہ 5G/6G ٹیکنالوجیز وغیرہ اور تحقیق اور ترقی کے دیگر سرحدی شعبوں میں ایک سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) کے قیام کے لیے ہے۔ یہ سینٹر آف ایکسیلنس، جس کا صدر دفتر وی آر آئی ایف ۔ وی ٹی یو بنگلور میں ہے، کا مقصد ان اہم شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو تیز کرنا ہے اور یہ 100 روزہ پروگرام کا حصہ ہے۔

ایم او یو پر ڈاکٹر ودیا شنکر ایس، وائس چانسلر، وی آر آئی ایف ۔ وی ٹی یو اور جناب ونود کمار،ڈی ڈی جی (ایس آئی آئی ) ،  ڈاٹ  اور ڈائریکٹر، ٹی سی او ای انڈیا کے درمیان دستخط ہوئے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں وی ٹی یو کے 228 کالجوں میں سے ایگزیکٹو کونسل کے 200 سے زائد نمائندوں، ڈینز اور ایچ او ڈیز اور ڈی او ٹی کے دیگر مہمانوں اور ماحولی نظام کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کا ایک مرکز

سینٹر آف ایکسیلنس کو وی آر آئی ایف ۔ وی ٹی یو  اور ٹی سی او ای  انڈیا کے مرکزی مرکز کے طور پر کام کرنے کے ساتھ جدت طرازی کے لیے ایک ہب اور اسپوک ماڈل پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وی ٹی یو  کے 228 الحاق شدہ کالجوں کی فکری اور بنیادی ڈھانچے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، سینٹر آف ایکسیلنس تحقیق اور ترقی میں کلیدی سہولت کار کے طور پر کام کرے گا۔ اس ماڈل کے ذریعے، سینٹر آف ایکسیلنس جدید تحقیق کو ہموار کرے گا، تعاون کو فروغ دے گا، اور کوانٹم اور اس سے منسلک 5G/6G ٹیکنالوجیز میں تیزی سے جدت طرازی کرے گا۔ اس مرکز میں عمودی مرکوز  اختراعی گروپس ہوں گے اور الحاق شدہ کالجوں میں بہترین ماہرین حاصل کریں گے۔

یہ سینٹر آف ایکسیلنس ٹیلی کام کی معیاری کاری میں کام کرنے والی کلیدی تنظیموں جیسے کہ ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی ) بھارت 6جی  الائنس، ٹی ایس ڈی ایس آئی ، اکیڈمک نیٹ ورک اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھا دے گا۔ یہ سینٹر آف ایکسیلنس 400,000 سے زیادہ طلباء، 2,000 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور وی ٹی یو کے نیٹ ورک کے متعدد محققین کو تحقیق و ترقی کو ہموار کرنے اور زمینی اختراعات کی کمرشلائزیشن کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار بنائے گا۔

مزید جانکاری کے لیے محکمہ برائے ٹیکنالوجی ہینڈلز پر جائیں:-

ایکس -

https://x.com/DoT_India

انسٹا - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

فیسبک - https://www.facebook.com/DoTIndia

یوٹیوب - https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

******

U.No:175

ش ح۔م ع۔س ا


(Release ID: 2056815) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Telugu