وزارت خزانہ
محکمہ اخراجات اور اس کی ذیلی تنظیمیں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء حوالوں کو ختم کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار
Posted On:
19 SEP 2024 4:44PM by PIB Delhi
محکمہ اخراجات (ڈی او ای)، وزارت خزانہ، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التواء معاملات کو ختم کرنے کی خاطر خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مہم کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا یعنی تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک اور دوسرانفاذ کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک ہوگا۔
ڈی او ای کے تمام ڈویژنوں اور ا س کی انتظامی کنٹرول کے تحت تنظیموں کے ساتھ — کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، چیف ایڈوائزر کاسٹ، سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس، ارون جیٹلی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مینجمنٹ کو مختلف پیرامیٹرز کے تحت سرگرمیاں اورصفائی مہم کے اہداف کی نشاندہی کرنے کے لیے حساس بنایا گیا ہے، جس میں صفائی مہم کے مقامات کی شناخت، اسکریپ کی نشاندہی، زیر التوا معاملات کی نشاندہی وغیرہ شامل ہیں۔تیاری کے مرحلے کے دوران اور آگے چل کر خصوصی مہم 4.0 کےتحت نفاذ والے مرحلے میں ان کو نمٹایا جائے گا۔
ڈی اوی کے سینئر افسران نے صفائی ستھرائی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دینے کے ساتھ مہم کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے نارتھ بلاک میں عمارت کے احاطے کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی او ای نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران موضوعاتی سرگرمیوں جیسے ‘صفائی متر’ کے لیےبنیادی طبی صحت ٹیسٹ کیمپ، سوچھتا عہد کی بھی نشاندہی کی ہے۔
ڈی او ای اپنی تنظیموں کے ساتھ 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک منعقد کی گئی خصوصی مہم 3.0 میں فعال طور پر حصہ لیا تھا تاکہ زیرالتوا معاملوں کو کم سے کم کیا جا سکے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے۔ اس کے بعدبھی مہم کا جذبہ برقرار رکھا گیا۔
نومبر، 2023 سے اگست، 2024 کے دوران، ڈی او ای کے حوالہ جات ان کے زمروں کے تحت نمٹائے گئے جو حسب ذیل ہیں:
ایم پی حوالہ جات: 91
بین وزارتی حوالہ جات پر دیئے گئے تبصرے (کیبنٹ نوٹ): 261
ریاستی حکومت کے حوالہ جات: 1,289
عوامی شکایات: 2,079
عوامی شکایات کی اپیلیں: 200
جگہیں خالی کی گئیں: 18,678 مربع فٹ
اسکریپ ڈسپوزل سےحاصل کی گئی آمدنی:60,38,694/-روپے
اخراجات کا محکمہ خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔
********
ش ح۔ م ع ن۔ف ر
(U: 152)
(Release ID: 2056780)
Visitor Counter : 36