وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

’قومی جنگی یادگار ‘سے متعلق  ایک نظم اور ’ویر عبدالحمید‘کی شخصیت کے حوالے سے ایک باب ششم  جماعت کے طلبا کے لیے این سی ای آر ٹی کے نصاب میں شامل کیاگیا ہے

Posted On: 19 SEP 2024 5:57PM by PIB Delhi

نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 اور نیشنل کریکولم فریم ورک برائے اسکول ایجوکیشن 2023 کے وژن کے مطابق تیار کی گئی، ’قومی جنگی یادگار ‘کے عنوان سے ایک نظم اور ’ویر عبدالحمید‘کے عنوان سے ایک  باب کو اس سال سے ششم جماعت کے این سی ای آر ٹی  نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔  وزارت دفاع اور وزارت تعلیم کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد اسکول کے بچوں میں حب الوطنی، فرائض کی انجام دہی، ہمت اور قربانی کی اقدار کو ذہن نشیں کرانا اور ملک  کی تعمیر میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

نظم ’قومی جنگی یادگار ‘ اس میں پنہاں  جذبے کو سراہنے کے لیے ہے۔  ’ویر عبدالحمید‘کے عنوان سے اس باب میں بہادر سی کیو ایم ایچ عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے 1965 کی پاک- بھارت جنگ کے دوران ملک کے لیے جنگ لڑتے ہوئے عظیم قربانیاں دی تھیں اور انھیں ملک کے بہادری کا سب سے بڑا اعزاز پرم ویر چکر سے (بعد از مرگ)  نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو سینٹرل وسٹا’سی‘ ہیکساگون، انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ قومی جنگی یادگار کا قیام ہر شہری میں اعلیٰ اخلاقی اقدار، قربانی، قومی جذبے اور اپنائیت کا جذبہ پیدا کرنے اور ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جنہوں نے قوم کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔

نیشنل وار میموریل (این ڈبلیو ایم) کو ایک مشہور قومی یادگار کے طور پر برانڈ کرنے کے لیے شروع کیے گئے ایکشن پلان کے حصے کے طور پر، وزارت دفاع نے این ڈبلیو ایم اور متعلقہ حوالہ جات/مواد کو نصاب میں شامل کرنے کے لیے وزارت تعلیم/این سی ای آر ٹی  کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

 

*************

 

ش ح ۔ ک ا۔ ع ر

U. No. 161



(Release ID: 2056751) Visitor Counter : 26


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu