سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق  محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت سوچھتا پکھواڑہ کا آغاز کیا

Posted On: 19 SEP 2024 2:12PM by PIB Delhi

ملک گیر  سطح پر جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند کے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے تحت آنے والے  معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے سے متعلق  محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)  نے 17 ستمبر 2024 کو سوچھتا پکھواڑہ کا آغاز کیا۔ دو ہفتے تک چلنے والی  اس پہل کا مقصد صفائی کو فروغ دینے اور برادریوں میں اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا ہے۔اس پہل کا آغاز ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے تمام افسران اور ملازمین کو سوچھتا  سے متعلق حلف دلا کر کیا۔ صفائی ستھرائی سے متعلق مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، متعدد قومی اداروں اور جامع علاقائی مراکز (سی آر سیز) کو کامیابی کے ساتھ اس مہم میں  شامل کیا گیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BFMG.jpg

اپنے خطاب میں جناب اگروال نے زور دیاکہ صفائی صرف ایک مہم نہیں ہے بلکہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس پہل کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرتے ہوئے ہمارے گرد ونواح میں صفائی ستھرائی برقرار رہے۔ اس کارروائی کے لیے ان کی یہ اپیل تمام شرکاء کے  درمیان کامیابی کے ساتھ پہنچی  اور جاری سرگرمیوں کے لیے راہ استوار ہوئی۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کی اہم جھلکیوں میں قومی ادارہ برائے امپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی)، سکندرآباد کی فعال شرکت شامل تھی، جس نے اسی دن سوچھتا  سے متعلق حلف  لینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ عملہ اور طلباء اپنی روزمرہ کی زندگی میں صفائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، صفائی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے جمع  ہوئے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022OKW.jpg

 

علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ ڈس ایبلٹیز(اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی (ڈی)ممبئی میں، انسٹی ٹیوٹ نے سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4 ایس) مہم میں حصہ لیا، یہ 15 روزہ پہل  قدمی 14 ستمبر کو شروع ہوئی اور 2 اکتوبر 2024کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس پروگرام کا مقصد طرز عمل میں تبدیلی کی ترغیب دینا اور وسیع تر سوچھ بھارت مشن کے حصے کے طور پر صفائی کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکا، بشمول طلباء، اہلکار، گویائی اور سماعت سے محروم افراد اور بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عملے نے شرکت کی۔ تمام شرکاء  نے حلف لیا اور ایک صاف ستھرے اور زیادہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے مہم کے مشن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/03XPWK.jpg

 

ایک دیگر نمایاں شرکت نیلور میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی تھی، جو این آئی ای پی آئی ڈی کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ 17 ستمبر 2024 کو، جناب جی رامانجولو کی قیادت میں سی آر سی نیلور نے سوچھتا حلف کی تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں عملے کے ارکان، ڈی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن پروگرام کے طلباء، فزیو تھراپی انٹرن، پی ڈبلیو ڈیز اور ان کے والدین شامل ہوئے۔ اس  تقریب میں  صفائی کی اہمیت کو ایک مشترکہ سماجی ذمہ داری کے طور پر اجاگر کیا گیا، جس سے مہم کی رسائی کو مزید تقویت ملی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A1ZD.jpg

 

سوچھتا ہی سیوا مہم نے کامیابی کے ساتھ مختلف اداروں اور کمیونٹیز کے افراد کو صفائی کو ایک بنیادی قدر کے طور پر اپنانے کے لیے راغب کیا ہے۔ یہ اقدامات معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی سوچھ بھارت مشن کی اپنی غیر متزلزل حمایت کے ذریعے صاف ستھرا، صحت مند اور زیادہ جامع معاشرے کو فروغ دینے میں موجودہ قیادت کو اجاگر کرتے ہیں۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ ع ر

U. No. 140



(Release ID: 2056680) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil