زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ہیمانشو پاٹھک نے ‘‘سوبھاؤ سوچھتا۔سنسکار  سوچھتا’’ کے عنوان کے تحت صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی پائیداریت پر زور دیتے ہوئے سوچھتا ہی سیوامہم 2024 کا آغاز کیا

Posted On: 19 SEP 2024 2:50PM by PIB Delhi

ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہیمانشو پاٹھک نے  کل این اے ایس ای کمپلیکس کے آئی جی ایچ بورڈ روم میں سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 کا آغاز کیا جہاں زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای)اور انڈین کاؤنسل آف ایگری کلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے سوچھتا حلف کا انعقاد کیا تھا۔ ڈاکٹر ہیمانشو پاٹھک نے آئی سی اے آر کے ایڈیشنل سکریٹری اور سکریٹری، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز اور کو آرڈنیشن اور ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر کی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں حلف دلایا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مقصد کے تئیں اپنے وسیع تر عزم کا اظہار کرتے ہوئے سبھی 113 تحقیقی اداروں اور 731 کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) نے ورچوئل طریقے سے حلف میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00102H4.jpg

 ‘‘سوبھاؤ سوچھتا۔سنسکار  سوچھتا’’ کے عنوان کے تحت صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی پائیداریت پر زور دیتے ہوئے سوچھتا ہی سیوامہم 2024 آج شروع ہوئی۔ 17 ستمبر سے  یکم اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی اس سال کی مہم کا رسمی افتتاح  باضابطہ سوچھتا حلف اور شجر کاری مہموں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کے ساتھ کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری کو فروغ دینے میں برادریوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس سال اس مہم کی اہمیت اس لئے بھی اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس سال سوچھ بھارت مشن کی شروعات کو 10 سال مکمل ہورہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S6Q9.jpg

آج کی سرگرمیوں میں پودا لگانے کی مہم‘ایک پیڑ ماں کے نام’ بھی شامل رہی جس میں ملک بھر کے مقامی اداروں نے حصہ لیا۔اس پہل کا مقصد پودے لگاتے ہوئے ہماری اجتماعی ماحولیاتی ذمہ داریوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ساتھ ہی ہماری برادریوں کی جمالیاتی اور ماحولیاتی افزائش اور مقامی منظر نامے کی خوبصورتی کی کوششوں میں تعاون دینا ہے۔اس مہم میں حصہ لے رہے اداروں ،ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر کی جانب سے برادریوں کو متحرک کرنے کے مقصد سے مرکوز کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ماحولیاتی آگاہی میں اضافہ کیا جاسکے اور صفائی ستھرائی کو سماجی بہتری کے بنیادی جز کے طور پر تقویت دی جاسکے۔

******

ش ح۔ض ر۔ ول

U:141


(Release ID: 2056631) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Tamil