مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سنٹرل پبلک سیکٹریونٹس صفائی کے ہدف شدہ اکائیوں کو اختیار کرنے کے لیے ایک قدم آگے
مرکزی وزیربرائے مکانات اور شہری امور نے تنظیموں پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر کچرے کو جمع کیے جانے والے مقامات کی نشاندہی کریں
Posted On:
19 SEP 2024 9:54AM by PIB Delhi
17ستمبر کو سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے قومی رول آؤٹ کے بعد نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ایم ایل۔ کھٹر، سینٹرل پبلک سیکٹر یونٹس کی قیادت کے ساتھ صفائی کے ٹارگٹ یونٹس(سی ٹی یوز) کو اپنانے کے تئیں تبادلہ خیال کیا۔
قومی رول آؤٹ کے حصے کے طور پر ملک بھر میں تمام شہریوں، ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں، این جی اوز، سی پی ایس یوز اور اہم تنظیموں وغیرہ کی کا خاص طور پر شرکت رہی ہے۔ یہ اجتماعی کوشش صفائی اور تبدیلی کے لیے شناخت کیے گئے کلین لینس ٹاسک یونٹس (سی ٹی یو) کی تعداد میں قابل ذکر اضافے سے ظاہر ہوتی ہے، جسے اب پہل کے ایک اہم ستون کے طور پر جانا جاتا ہے۔حالانکہ صفائی کے اقدامات پہلے ہی مختلف مقامات پر جاری ہیں تاہم کچھ علاقوں میں محض ایک دن میں یہ تبدیلی کامیابی کے ساتھ آئی ہے۔
مرکزی وزیر جناب ایم ایل کھٹر نے تقریباً 45 سی پی ایس یوز کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی جن میں ڈی ایم آر سی،این آر سی ٹی سی،ریل ٹیل،آر آئی ٹی ای ایس،آئی آر سی ٹی سی، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا،این ٹی پی سی ، پاور گرڈ،بی ایس این ایل ، پاور فائنانس کارپوریشن، ایچ یوڈی سی او، این بی سی سی اور دیگر شامل ہیں۔ میٹنگ میں مرکزی وزارتوں کے نوڈل افسران اور سینئر افسران بھی شریک تھے،جس کا مقصد انہیں چیلنج کرنے والے اور نظرانداز شدہ علاقوں سے نمٹنے اور ان کو بڑھانے کے لیے پورے ملک میں صفائی کے ہدف اکائیوںکو اپنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
اس سلسلے میں اب تک5 لاکھ سے زیادہ سی ٹی یوز کو صفائی ستھرائی اورتزئین کاری سہولتوںکواز سر نوبحال کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ صفائی کے ٹارگٹ یونٹس کو اپنانے سے، سی پی ایس یوز افرادی قوت اور مشینری کی مدد کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے اہم تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ صفائی مترا سرکشا شیوروں میں فعال طور پر حصہ لے سکتے ہیں، سوچھ بھارت ثقافتی تہواروں میں حصہ لے سکتے ہیں، سوچھ فوڈ سٹریٹس پر تعاون کر سکتے ہیں، اور تبدیل شدہ جگہوں پر ویسٹ ٹو آرٹ پروجیکٹس لگا سکتے ہیں، صفائی اور خوبصورتی کی کوششوں میں نمایاںکردار ادا کرسکتے ہیں۔
مرکزی وزیر جناب ایم ایل۔ کھٹر نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ سی ٹی یو کو اپنانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایس ایچ ایس 2024 پر کھلے طورپر باہمی مباحثے میں حصہ لے سکتے ہیں اورسی ٹی یوز پر کام محض مہم کی مدت کے لیے نہیں ہے بلکہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنا ہے۔ بات چیت کے دوران، مرکزی وزیر نے سی پی ایس یوزپر زور دیا کہ وہ سی ٹی یوز کو اپنانے کے لیے آگے بڑھیں اور انہیں فضلہ سے دولت تک کے اقدامات کو ترجیح دینے کی تجویز دی تاکہ مؤثر ویسٹ پروسیسنگ اور تبدیلی اور مقامات کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
باقاعدہ اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم سوچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم دیکھیں۔
Website: www.sbmurban.org | https://swachhbharatmission.ddws.gov.in/
Facebook: Swachh Bharat Mission - Urban | Swachh Bharat Mission, India
Twitter: @SwachhBharatGov |@swachhbharat
Instagram: @sbmurbangov | @swachhbharatgrameen
YouTube: Swachh Bharat Urban | Swachh Bharat Mission Grameen
LinkedIn: swachh-bharat-urban | Swachh Bharat Mission Grameen
******
ش ح۔ح ن۔م ذ
U:120
(Release ID: 2056497)
Visitor Counter : 51