بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت نے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ”بھارت کے ای وی لینڈ اسکیپ کو تبدیل کرنے میں ایف اے ایم ای کی کامیابی: وژن سے حقیقت تک“ کا اہتمام کیا
ایف اے ایم ای اسکیم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور پائیدار نقل و حمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کی غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے: مرکزی وزیر
یہ پہل ہمارے ملک کو ایک سرسبز، زیادہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، اور معاشی طور پر خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے
Posted On:
18 SEP 2024 6:11PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت نے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ”بھارت کے ای وی لینڈ اسکیپ کو تبدیل کرنے میں ایف اے ایم ای کی کامیابی: وژن سے حقیقت تک“ کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر، جناب ایچ ڈی کمارسوامی، بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری، جناب کامران رضوی، اعلیٰ سرکاری افسران، اور آٹوموٹیو صنعت کے رہنماؤں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی اور بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی نے ایف اے ایم ای II کی کامیابی میں تعاون کرنے والے او ای ایم اور اسٹیک ہولڈروں کو مبارک باد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا: ”ہمارے وزیر اعظم کا مثالی وژن، جس نے ہمیں 2070 تک خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کی سمت اور ہدف دونوں دیا ہے۔ ایف اے ایم ای اسکیم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور پائیدار نقل و حمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے اٹل عزم کا واضح ثبوت ہے۔“
انہوں نے مزید کہا: ”آگے بڑھتے ہوئے، ہمیں جدت اور سرمایہ کاری کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔ ہمارے اجتماعی عزم اور ایف اے ایم ای اسکیم کے ذریعے رکھی گئی مضبوط بنیاد کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی برقی نقل و حرکت کی تبدیلی کی قیادت کریں گے۔“
بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی نے ایف اے ایم ای II اسکیم کو کامیاب بنانے میں ان کی خصوصی کوششوں کے لیے صنعت کے رہنماؤں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف اے ایم ای II نے ہمیں نہ صرف پیچیدہ کام کرنے کا چیلنج دیا ہے بلکہ اس نے ای وی سیکٹر میں گھریلو قدر میں اضافے کو حاصل کرنے میں بھی اہم پیش رفت کی ہے۔
ایف اے ایم ای اسکیم ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی اور اسے اپنانے کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی تھی۔
ایف اے ایم ای II کی کامیابی کے ذریعے، ہم نے پورے ہندوستان میں ماحول دوست، صاف اور سبز نقل و حرکت کے اختیارات کو اپنا لیا ہے۔
************
ش ح۔ ف ع- م ر
U: 110
(Release ID: 2056370)
Visitor Counter : 28