وزارت آیوش
تھائی وفد نے یوگا ایجوکیشن میں تعاون کے جائزے کے لیے (ایم ڈی این آئی وائی) کا دورہ کیا
Posted On:
18 SEP 2024 3:08PM by PIB Delhi
مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) نے 17 ستمبر 2024 کو تھائی لینڈ کے محکمہ تھائی روایتی اور متبادل طب(ڈی ٹی اے ایم ) کے ایک معزز وفد کی میزبانی کی۔ وفد کی قیادت ڈی ٹی اے ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر تویسن ویسانویوتھین اور دیگر حکام نے کی۔
وفد کا استقبال ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی، ڈائریکٹرایم ڈی این آئی وائی نے کیا، جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے متنوع پروگرام اور سرگرمیوں کا گہرائی سے جائزہ پیش کیا۔ پریزنٹیشن کے دوران ڈائریکٹر نے دنیا بھر میں یوگا اداروں اور ٹرینرز کے لیے وائی سی بی ایکریڈیشن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، جس سے یوگا کی تعلیم کا معیار بلند ہو گا۔ اس موقع پر تھائی روایتی اور متبادل ادویات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تاویسین ویسانویوتھین نےایم ڈی این آئی وائی کے یوگا کے ایک اعلیٰ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر سفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے انسٹی ٹیوٹ کے شاندار ورثے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ایم ڈی این آئی وائی کو ’روایتی یوگا کی سرزمین‘ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا،’’انسٹی ٹیوٹ یوگا کے قدیم طریقوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ایم ڈی این آئی وائی جسمانی، ذہنی اور روحانی بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔
وفد کو ایم ڈی این آئی وائی کے جدید ترین انفراسٹرکچر کا رہنمائی میں ٹور کرایا گیا جس میں این بی ایچ اے سے منظور شدہ یوگا تھراپی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، ملٹی میڈیا اور لائبریری، مختلف لیبارٹریز اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ مختلف محکموں کے دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ انچارجز سے بھی بات چیت کی۔ مزید برآں، ڈائریکٹر جنرل، ڈی ٹی اے ایم نے ٹیم کے ارکان کے ساتھ شاتکریہ (صفائی کے طریقوں) کے طریقہ کار سے تعارف کرایا۔
دورے کے بعد، وفد کا تعارف یوگا وقفے کے ایک مختصر سیشن سے کرایا گیا، جو خاص طور پر کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے درمیان آرام کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ڈاکٹر تویسن ویسانویوتھین نے ٹیم کے ساتھ’ایک پیڑ، ما ں کے نام‘کے عنوان سے شجرکاری میں حصہ لیا۔
اس دورے کا مقصد یوگا کی تعلیم، تھراپی اور تحقیق کے شعبوں میں ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا، اور یوگا کی قدیم روایات کے ذریعے مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ایم ڈی این آئی وائی کی لگن کو مزید مضبوط کرنا تھا۔
******
(ش ح۔ اص)
UR No.81
(Release ID: 2056334)
Visitor Counter : 25