نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے شمولیتی اجلاس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا


بریل اسکرپٹ میں این اے ڈی اے انڈیا کی اینٹی ڈوپنگ گائیڈ کا اجرا کیا

ہماری توجہ معیاری تربیت فراہم کرنے، جامع انفراسٹرکچر تیار کرنے اور زمینی سطح سے ہنر کی دریافت کرنے پر مرکوز ہے: مرکزی وزیر

Posted On: 18 SEP 2024 6:14PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) کے زیر اہتمام شمولیتی کنکلیو کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڑسے بھی موجود تھیں۔

 

 

کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہندوستان نے کھیلوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہماری توجہ معیاری تربیت فراہم کرنے، جامع انفراسٹرکچر کی ترقی، اور نچلی سطح سے ہنر کو تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کسی کو، پس منظر یا قابلیت سے قطع نظر، ہندوستان کی کھیلوں کی کامیابی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنا تعاون کرنے کا موقع ملے۔“

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں معذور کھلاڑیوں کو با اختیار بنا کر کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دینے کے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون اور بہتر صلاحیتوں کے ذریعے اینٹی ڈوپنگ میں ہندوستان کے مضبوط کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

 

 

اپنے خطاب میں، محترمہ رکشا نکھل کھڑسے نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کی گہری وابستگی پر روشنی ڈالی کہ ہر فرد کو، پس منظر، جنس، عمر، یا قابلیت سے قطع نظر، کھیلوں میں حصہ لینے اور بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔

کنکلیو میں کلیدی موضوعات جیسے قانونی فریم ورک، ٹیکنالوجی، کھیل کی اقدار کے ساتھ ساتھ ہمارے پیرا ایتھلیٹس کی جانب سے بصیرت انگیز عکاسی اور اہم موضوعات پر ایک جامع اینٹی ڈوپنگ ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر پینل مباحثہ بھی شامل تھا۔

اس کنکلیو میں 500 سے زیادہ شرکا کی زبردست شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، جو حاضرین کے لیے تعاون کرنے، بصیرت کا اشتراک کرنے، اور منصفانہ کھیل کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور تمام کھلاڑیوں کے لیے تیار کردہ اینٹی ڈوپنگ پروگراموں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) انڈیا نے آج اپنے پہلے ایونٹ کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے شمولیتی اجلاس کے دوسرے ایڈیشن کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔

*********

ش ح۔ ف  ع- م ر

U: 107


(Release ID: 2056298) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Tamil