اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی لمیٹڈ کو راج بھاشا کیرتی ایوارڈ 2023-2024 سے نوازا گیا

Posted On: 18 SEP 2024 3:42PM by PIB Delhi

بھارت کی سب سے بڑی لوہے کی پیداوار کرنے والی اور نورتن پبلک سیکٹر کمپنی این ایم ڈی سی لمیٹڈ کو ’سی‘ خطے میں واقع انڈر ٹیکنگ کے زمرے میں 2023-2024 کے لیے باوقار ’راج بھاشا کیرتی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سرکاری زبان کے محکمہ کے زیر اہتمام ہندی دیوس تقریب 2024 اور چوتھے اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن میں پیش کیا گیا۔ این ایم ڈی سی کو سرکاری زبان کی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے دوسرے انعام سے نوازا گیا۔

این ایم ڈی سی کی چیف جنرل منیجر (پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریشن) محترمہ جی پریدرشنی نے این ایم ڈی سی کے ذریعے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نارائن سنگھ اور راجیہ سبھا کے رکن جناب سدھانشو ترویدی کی موجودگی میں وزیر داخلہ جناب نتیانند رائے سے ایوارڈ وصول کیا۔

Photo.JPG

اس موقع پر این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی (ایڈیشنل چارج) جناب امیتاوا مکھرجی نے کہا کہ یہ اعزاز این ایم ڈی سی کے ہندی کے استعمال کو فروغ دینے اور سرکاری زبان کی پالیسی کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں اپنے آپریشنز میں قومی زبان کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کی کوششوں پر فخر ہے۔

این ایم ڈی سی مسلسل ہندی کے فروغ کی حمایت کرتی رہی ہے اور اسے کئی راج بھاشا ایوارڈز سے نوازا گیا ہے اور کمپنی کی مساعی کا وزارت اسٹیل کے اسپات راج بھاشا سمان نے اس کے زمرے میں سرفہرست مقام اور حیدرآباد ، تلنگانہ کے پی ایس ایز کے لیے ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلی منٹیشن کمیٹی نے بھی اعتراف کیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 87


(Release ID: 2056235) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu