نیتی آیوگ
سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیرالتوا معاملوں کو کم کرنے کے لیے نیتی آیوگ میں خصوصی مہم 4.0 کا آغاز
Posted On:
18 SEP 2024 3:30PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی کو ‘‘ایک صاف ستھرے ہندوستان’’ کا خراج عقیدت پیش کرنے کے وژن کے ساتھ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے 2021 میں زیر التواء معاملات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی۔ مہم کی کامیابی کی بنیاد پر،ڈی اے آر پی جی نے مہم کو 2022، 2023 اور مزید 2024 میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسی مناسبت سے، نومبر 2023 سے اگست 2024 تک خصوصی مہم 3.0 چلائی گئی، جس کا مقصد عوامی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے ،اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزاتی مشاورت اور وزارتوں/محکموں کی طرف سے پارلیمانی یقین دہانیوں کے حوالہ جات کو یقینی بنانا تھا۔
زیر التواء معاملات کے ازالے اور سووچھتا کے لیے خصوصی مہم 3.0 نیتی آیوگ اور اس سے منسلک دفاتر ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن آفس (ڈی ایم ای او)، نیتی بھون میں واقع اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) اور نئی دہلی کے نریلا میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اکنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (این آئی ایل ای آر ڈی) جیسے اس کے خود مختار ادارے کے ذریعے چلائی گئی۔
مہم کے تحت عوامی شکایات کے ازالے، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات میں سرعت آئی۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت، کافی تعداد میں فائلوں کا جائزہ لیا گیا / تصفیہ کیا گیا، جگہ خالی کی گئی اور دفتری اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے آمدنی حاصل کی گئی۔ جائزہ کے لیے مختص کل فائلوں میں سے، 75فیصد سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، تقریباً 95 فیصد عوامی شکایات اور اپیلیں اس عرصے کے دوران نمٹا دی گئیں۔ فالتو اسکریپ میٹریل اور فرسودہ اشیاء کو بھی ٹھکانے لگانے کے لیے شناخت کر لیا گیا ہے۔
پچھلے سالوں کی کامیابی سے حوصلہ افزا ، نیتی آیوگ نے سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سکریٹریٹ کے ساتھ ساتھ منسلک / ماتحت دفاتر میں زیر التواء معاملوں کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کی پہل کی ۔ مہم کے اس ایڈیشن میں، ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں میں زیر التوا معاملوں کو حل کرنے، فالتو فائلوں اور دستاویزات کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، جگہوں کے انتظام اور فیلڈ دفاتر کے کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دفاتر کی مجموعی صفائی پرخصوصی زور دیا جائے گا۔
************
U.No:078
ش ح۔م ش۔ق ر
(Release ID: 2056198)
Visitor Counter : 42