صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے ایم این آئی ٹی جے پور کے 18 ویں کنووکیشن میں شرکت کی
Posted On:
18 SEP 2024 2:23PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (18ستمبر2024) مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) جے پور ، راجستھان کے 18 ویں کنووکیشن میں شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک میں معیاری تکنیکی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے این آئی ٹیزقائم کیے گئے تھے ۔ وہ ہنر مند اور قابل انسانی وسائل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ این آئی ٹیزکی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہیں 'قومی اہمیت کے اداروں' کا درجہ دیا گیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ این آئی ٹیزمیں نصف طلبا آبائی ریاست سے آتے ہیں جبکہ باقی نصف انڈیا رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ریاستوں سے آتے ہیں ۔ اس طرح جہاں ایک طرف یہ نظام مقامی صلاحیتوں کو پروان چڑھانےکا موقع فراہم کرتا ہے ، وہیں دوسری طرف یہ ملک کے 'تنوع میں اتحاد کے جذبے' کو مضبوط کرنے کا بھی کام کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ این آئی ٹیزجیسے تکنیکی ادارے بھارت کو تحقیق اور اختراع کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایم این آئی ٹی میں قائم انوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر نے اب تک کثیر تعدادمیں اسٹارٹ اپ پروگرام منعقدکیے گئے ہیں ، جن سے متعدد افرادمستفید ہو چکے ہیں۔ ایم این آئی ٹی کے انکیوبیشن سینٹر میں تقریبا 125 اسٹارٹ اپس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، جو روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے اس دور میں چیلنجز کے ساتھ ساتھ نئے مواقع بھی آ رہے ہیں ۔ ان مواقع سے استفادہ کرنے اور بھارت کو ٹکنالوجی کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے میں ہمارے تکنیکی اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این آئی ٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیفیشل انٹلیجنس اور ڈیٹا انجینئرنگ کا قیام وقت کے مطالبات کے مطابق خود کو ڈھالنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایم این آئی ٹی نے این آئی آر ایف کی انڈیا رینکنگ 2024 کے 'انجینئرنگ زمرے' میں ملک کے سرفہرست 50 اداروں میں مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم این آئی ٹی کے اساتذہ ، طلباء اور اسٹاف مزید محنت کریں گے اور ایم این آئی ٹی کو ملک کے سرفہرست 10 اداروں میں شامل کریں گے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تحقیق و ترقی کے شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت نہ صرف ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے بلکہ ہماری بیٹیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایس ٹی ای ایم ایم میں لڑکیوں کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ اس کنووکیشن میں 20 طلائی تمغوں میں سے 12 طلائی تمغے طالبات نے جیتے ہیں ، حالانکہ ڈگری حاصل کرنے والے کل طلباء میں صرف 29 فیصد لڑکیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمغے جیتنے والوں میں لڑکیوں کا یہ تناسب اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انہیں مساوی مواقع دیے جائیں تو وہ زیادہ مہارت حاصل کر سکتی ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ اب اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔ انہیں نئے چیلنجوں اور مواقع کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم این آئی ٹی میں حاصل کردہ علم اور مہارت سے وہ ان چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں گے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
صدر جمہوریہ کی تقریر کا ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:
*****
ش ح ۔ش آ۔ا م
U No: 60
(Release ID: 2056191)
Visitor Counter : 48