زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ، حیدرآباد  میں منعقدہ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پروگرام میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی


سوچھتا ہی سیوا-2024 محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے انتظامی کنٹرول کے ماتحت بیشتر دفاتر میں گذشتہ روز سوچھتا ابھیان انجام دیا اور شجر کاری کی

سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی نے  صفائی کی نگرانی کے لیے محکمہ کے متعدد حلقوں کا دورہ کیا

Posted On: 18 SEP 2024 2:08PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ، حیدرآباد  میں گذشتہ روزہ  منعقدہ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پروگرام میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VNKV.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MP3J.jpg

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی نے صفائی کی نگرانی کے لیے کرشی بھون میں محکمہ کے متعدد حلقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے دیگر چیزوں کے ساتھ متعلقہ حکام کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ الماریوں/ وال اسٹوری  کے اوپر / باہررکھے ہوئے  کاغذات/ فائلوں/کتابوں کا جائزہ لیا جائے اور اصول کے مطابق ان کو تلف کیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیر مستعمل دفتری اشیا/ سامان کو فوری واپس کردیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033F1X.jpg

مزید برآں، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری نے آج محکمہ کے عہدیداروں اور افسران کو  سوچھتا کا عہد کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040M50.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053B4L.jpg

 پینے کے پانی اور حفظانِ صحت  کے محکمہ اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے چلائی جا نے والی سوچھتا ہی سیوا، 2024 (ایس ایچ ایس 2024) مہم ، 17 ستمبر سے 1 اکتوبر تک ’سوبھو سوچھتا - سنسکار سوچھتا‘ کے عنوان سے منائی جا رہی ہے، اور اس کے اختتام پر  2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس منایا جائے گا۔

 محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم کے دوران محکمہ اپنے  ملک بھر کے تمام ماتحت/ملحقہ/خودمختار اداروں/پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ/فیلڈ دفاتر کے ساتھ صفائی سے متعلق   تقریباً 600 سرگرمیاں انجام دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K8WG.jpg

مہم کے افتتاحی دن یعنی 17 ستمبر 2024 کو ، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی طرف سے  مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اس سلسلے میں ، چھوٹے کسان اور زراعتی کاروبار کی کنسورشیم، ڈائریکٹوریٹ آف کیشونٹ اینڈ کوکا ڈیولپمنٹ، قومی باغبانی بورڈ؛ کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ ہیلتھ مینجمنٹ؛  ڈائریکٹوریٹ آف شوگر کین  ڈیولپمنٹ؛ ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن؛ ڈائریکٹوریٹ آف رائس ڈیولپمنٹ؛ نباتی انواع اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کی اتھارٹی؛ چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ؛ ڈائریکٹوریٹ آف جوٹ ڈیولپمنٹ؛  ناردرن ریجن  فارم مشینری ٹریننگ اور ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ؛ ڈائریکٹوریٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، کرنٹائن اور اسٹوریج اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ میں اہلکاروں کو سوچھتا کا عہد کرایا گیا۔

اس کے علاوہ، ڈائریکٹوریٹ آف اریکینوٹ اینڈ اسپیسز ڈیولپمنٹ (کالی کٹ)؛ ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ اینڈ انسپکشن  (فرید آباد)؛ مہالانوبس نیشنل کراپ فورکاسٹ سینٹر؛ نیشنل سیڈ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (وارانسی)؛ ڈائریکٹوریٹ آف کیشونٹ اینڈ کوکا ڈیولپمنٹ؛ قومی باغبانی  بورڈ؛ کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ؛ ڈائریکٹوریٹ آف شوگر کین ڈیولپمنٹ؛ ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن؛ ڈائریکٹوریٹ آف رائس ڈیولپمنٹ؛ چودھری چرن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ؛ سینٹرل ایگ مارک لیبارٹری؛ ڈائریکٹوریٹ آف کاٹن ڈیولپمنٹ؛ ناردرن ریجن فارم مشینری ٹریننگ اور ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ؛ ڈائریکٹوریٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، کرنٹائن اینڈ  اسٹوریج ؛ نباتی انواع اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کی اتھارٹی؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ اینڈ سمال فارمرز ایگرو کنسورشیم میں بھی ’’ایک پیڑ ماں  کے نام /شجرکاری مہم‘‘  چلائی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ع۔ر ا۔

U. No. 57



(Release ID: 2056160) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu