قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نےایک ساتھ انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات قبول کیں

Posted On: 18 SEP 2024 4:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سابق صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ساتھ  انتخابات سے متعلق  تشکیل دی گئی  اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔

ایک  ساتھ انتخابات: اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات

  1. 1951 سے 1967 کے درمیان انتخابات ایک ساتھ ہوتے رہے ہیں۔
  2. لاء کمیشن: 170 ویں رپورٹ (1999): پانچ سالوں میں لوک سبھا اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے لیے ایک الیکشن۔
  3. پارلیمانی کمیٹی کی 79ویں رپورٹ (2015): دو مرحلوں میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے طریقے تجویز کئے ۔
  4. جناب رام ناتھ کووند کی زیر صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں اور ماہرین سمیت وسیع میدان عمل  کے تمام شراکت داروں  کے ساتھ بڑے   پیمانے پر مشاورت کی۔
  5. رپورٹ آن لائن دستیاب ہے : https://onoe.gov.in
  6. وسیع رد عمل سے ظاہر  ہے کہ ملک میں ایک ساتھ  انتخابات کو  بڑے پیمانے پر  حمایت حاصل ہے۔

سفارشات اور آگے کا راستہ

  1. دو مراحل میں نفاذ۔
  2. پہلے مرحلے میں: لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانا۔
  3. دوسرے مرحلے میں: عام انتخابات کے 100 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات (پنچایت اور بلدیاتی) منعقد کرانا۔
  4. تمام انتخابات کے لیے مشترکہ انتخابی فہرست۔
  5. ملک بھر میں تفصیلی تبادلہ خیال کا آغاز کرنا۔
  6. نفاذ کے لئے ایک گروپ تشکیل دینا۔

************

U.No:076

ش ح۔م ش۔ق ر


(Release ID: 2056140) Visitor Counter : 47