ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیاتی  سائنسز کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے موقع پر کئی سرگرمیوں کا اعلان کیا

Posted On: 18 SEP 2024 1:49PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے نئی دہلی میں اپنے پرتھوی بھون صدر دفاتر میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت کئی سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزارت کی سوچھتا ہی سیوا 2024 کی سرگرمیاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کردہ سوچھ بھارت مشن کے تحت عوامی بیداری، اجتماعی کارروائی، طرز عمل میں تبدیلی اور شہریوں کی قیادت میں شرکت کے ذریعے صفائی کو فروغ دینے کے لیے بھارتی حکومت کی  ملک گیر کال کے ساتھ ہم آہنگی رکھتی ہے۔ 2014 میں ارضیاتی سائنسز کی وزارت میں منصوبہ بند کی گئی سرگرمیوں میں صفائی، بڑے پیمانے پر بیداری، گروپ کی شرکت، ماحولیاتی ذمہ داری اور عملے کی صحت پر زور  دیاگیا ہے، جو اس سال کے سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا کے موضوع سے ہم آہنگ ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EM9R.jpg

سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم 17 ستمبر 2024 کو ارضیاتی سائنسز کی وزارت میں شروع ہوئی، جس میں وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن کی قیادت میں افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلایاگیا۔اس کے بعد 20 ستمبر 2024 کو ایم او ای ایس حکام کے ذریعہ انسانی زنجیر کی تشکیل اور 23 ستمبر 2024 کو ایم او ای ایس کے احاطے میں رضاکارانہ یا سوچھتا کی بھاگیداری کے طور پر شجرکاری مہم جیسی خصوصی سرگرمیاں ہوں گی۔ صفائی ستھرائی  اور دیکھ ریکھ سے متعلق عملے کو رین کوٹ تقسیم کیے جائیں گے اور ایم او ای ایس کےصفائی ستھرائی اور دیکھ ریکھ سے متعلق  عملے کے لیے صفائی متر تحفظ شیور کے لیے احتیاطی صحت کی جانچ پڑتال 25 ستمبر 2024 کو کی جائے گی۔ لودھی روڈ پر دلکش گلوب سیلفی پوائنٹ کی روزانہ تزئین کاری کی جائے گی اور وزارت کے احاطے کی  مکمل صفائی ستھرائی بھی کی جائے گی۔ مہم کی نمایاں سرگرمیوں میں کرۂ ارض کے قطبین میں بھارت کے تحقیقی اسٹیشنوں پر سوچھتا ہی سیوا 2024 کا مشاہدہ شامل ہے: سمپورن سوچھتا کے تصور کی حصولیابی میں آرکٹک (ہمادری نیو-الیسنڈ، سوالبارڈ میں) اور انٹارکٹک (بھارتی جزیرہ نما کے مشرق میں اسٹورنس اور میتری ملکہ موڈ لینڈ میں ) اور ایم او ای ایس سمندری تحقیقی جہازبھی منسلک ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GQWA.jpg

 

21 ستمبر 2024 کو  80 مقامات پر شہریوں کی قیادت پر مبنی  ساحل سمندر کی صفائی کی مہم  کی بھی سوچھ ساگر، سورکشت ساگر مہم کے ایک حصے کے طور پر منصوبہ بند کی گئی ہے، جس کی قیادت 2022 سے بھارت کی پوری ساحلی پٹی کے ساتھ بڑے پیمانے پر ارضیاتی سائنسز کی وزارت کر رہی ہے۔ایم او ای ایس ادارے (خود مختار ادارے، ماتحت اور منسلک دفاتر)، مراکز اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر علاقائی دفاتر بھی سوچھتا ہی سیوا 2024 کا انعقاد کریں گے، جس سے بھارتی حکومت  کے صاف ستھرے ماحول اور صحت مند زندگی کے حالات پیدا کرنے کے عزم کو تقویت ملے گی۔

ایم او ای ایس نے اپنے افسران، اہلکاروں اور عام لوگوں کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز (@moesgoi on X، Facebook، Instagram اور LinkedIn) کے ذریعے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم میں فعال طور پر حصہ لینے اور صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے پیغام کو پھیلانے میں مدد کرنے کی دعوت دی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043Q0E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035KU3.jpg

تصویریں: 17 ستمبر 2024 کو  نئی دہلی میں ارضیاتی  سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کے ہیڈکوارٹر میں سوچھتا کا حلف دلاتے ہوئے، سکریٹری، ایم او ای ایس، ڈاکٹر ایم روی چندرن (اوپر بائیں) ،  افسران اور عملہ سوچھتا ہی سیوا مہم  کے حصے کے طور پر منعقدہ سوچھتا حلف  کی تقریب میں ۔

*************

 

ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر

U. No. 55


(Release ID: 2055964) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Tamil