مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت زیر التواء معاملات کے تصفیے کے لیے خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لے گی

Posted On: 18 SEP 2024 1:53PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، اپنے منسلک/ ماتحت دفاتر/ سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کے ساتھ مل کر، زیر التواء معاملات کے تصفیے کے لیے خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لے گی جو دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ 16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ اور 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کا مرحلہ ہوگا۔ اس مہم کا مقصد مختلف زمروں جیسے ایم پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، وی آئی پی، کابینہ حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور سی پی جی آر اے ایم کے معاملات وغیرہ میں زیر التواء حوالہ جات کو مقررہ مدت میں نمٹانا ہے۔

گزشتہ برسوں میں خصوصی مہمات کی کامیابی کے نتیجے میں مہم کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے اور حکومت اس سال ایک بڑی مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ خصوصی مہم ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے ’سوَچھ بھارت‘ کے وژن کے عین مطابق ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) سوچتا مہم میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس وزارت میں سی پی ڈبلیو ڈی، این بی سی سی، ایچ یو ڈی سی او، ڈی ڈی اے، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ، اور دیگر منسلک اور ماتحت دفاتر اعلیٰ عوامی انٹرفیس کے ساتھ تعمیراتی کام کے حوالے سے کام کرتے ہیں، سرکاری دفاتر اور رہائشی کامپلیکس کی نگرانی اور دیکھ بھال جہاں صفائی اور زیر التوا مسائل کے واضح اور براہ راست حاصل شدہ نتائج کو آسانی سے ماپا جا سکتا ہے۔

اس سال مہم کے تحت فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ ہوگی جو خدمات بہم رسانی یا عوامی انٹرفیس کے لیے ذمہ دار ہیں۔ سرکاری عمارت کے اندر اور باہر ریکارڈ کے انتظام، جگہ کی انتظام کاری اور عمومی صفائی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ سی پی ڈبلیو ڈی اس خصوصی مہم کے لیے تمام تر تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:117


(Release ID: 2055962) Visitor Counter : 31