جل شکتی وزارت
سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2024 مہم کا آغاز، صفائی کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن
پورے ہندوستان میں 6 لاکھ سے زائد مشکل اور گندے مقامات کو صاف کرنے کے لیے، صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یوز) پر توجہ مرکوز کریں
سوچھ بھارت مشن - رویے میں تبدیلی کے لیے ایک جن آندولن - اب عالمی سطح پر بچوں کی اموات کو کم کرنے، بیماری کی روک تھام اور ذریعہ معاش میں اضافہ کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پرتسلیم کیا جاتا ہے: جناب سی آر پاٹل
Posted On:
17 SEP 2024 6:11PM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تعاون سے، سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2024 مہم کےآغاز کا فخر سے اعلان کرتی ہے۔ یہ ایک ملک گیر صفائی مہم ہے،جو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اس سال کی مہم کی تھیم ‘سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا’، سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے تحت ایک دہائی کی تبدیلی کواستوارکرتی ہے، جس نے 2014 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ہندوستان کے صفائی کے منظر نامے کو بنیادی طور پر نئی شکل دی ہے۔ ملک بڑے پیمانے پر صفائی مہم، عوامی بیداری مہم، اور صاف ستھرے ماحول کے لیے اجتماعی کوششوں میں مصروف ہے۔ اکیلے ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 9.2 لاکھ سے زیادہ دیہی پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں 4.9 لاکھ سوچھتا میں بھاگیداری ایونٹس اور 3.74 لاکھ سی ٹی یو اور 61,638 صفائی مترسرکشا شیور شامل ہیں۔
آج سے شروع ہونے والی مہم میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تقریبات کااہتمام کیا جارہا ہے۔ راجستھان کے جھنجھنومیں، نائب صدرجمہوریہ ہندجناب جگدیپ دھنکھڑ نے ،ہاؤسنگ اور شہری امورکے مرکزی وزیر جناب منوہر لال کھٹراورحکومت راجستھان کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے جناب اویناش گہلوت کے ساتھ سرگرمیوں کاقومی افتتاح کیا۔ کرناٹک میں ریاستی افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب وی سومنا نے ،اور آٹھ ریاستوں میں، افتتاحی تقریبات وزرائے اعلی اور دیگر سینئر معززین نے انجام دیں۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف معززین کے ذریعہ ریاستی افتتاح کیا گیا۔ ایس ایچ ایس 2024 کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں:
- ایس ایچ ایس 2024 مہم کلین لینس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) پر مرکوز ہے، جو ہندوستان بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ مشکل اور گندے مقامات کو تبدیل کرے گی، جن کی شناخت میپنگ پورٹل کے ذریعے کی گئی ہے۔ مختلف شراکت داروں، بشمول پبلک سیکٹر یونٹس(پی ایس یوز)، صنعتی شراکت دار، اور این جی اوز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ان سی ٹی یوز کو وقت کی پابندی اور صفائی کی کوششوں کے لیے اپنائیں۔
- عوامی شرکت: سوچھتا میں جن بھاگیداری کے تھیم کے تحت وزارتوں، محکموں اور ریاستی حکومتوں میں 6.5 لاکھ سے زیادہ تقریبات کا انعقاد طے پایا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں شہریوں کو بامعنی بیداری اور جن بھاگیداری کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ شہریوں، صنعتوں، شہری بلدیاتی اداروں، این جی اوز، پنچایتوں اور دیگر مختلف شراکت داروں کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، اس سال کی مہم ‘پورےمعاشرہ کا نقطہ نظر’ ہے۔ یہ مشترکہ کوشش اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہندوستان کا ہر کوکا ایس ایچ ایس تحریک سےاثرانداز ہو۔
- سفائی مترا تحفظ شیورز: 80,000 سے زیادہ کیمپ صفائی کے کارکنوں کو صحت کی جانچ، حفاظتی سامان، اور سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی فراہم کریں گے، جو اس عمل میں ان کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
آج نئی دہلی میں 8ویں انڈیا واٹر ویک (آئی ڈبلیو ڈبلیو) 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے، ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ پائیدار پانی، صفائی اور حفظان صحت کے انتظام میں عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی بہت ضرورت ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ پانی کے عنوان پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس کا پلیٹ فارم عملی بحث کے لیے موزوں رہا۔
آئی ڈبلیو ڈبلیو2024 میں صفائی ستھرائی کے دس سال کے مؤثر کام کی عکاسی کرتے ہوئے، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے بین الاقوامی واش کانفرنس کے قومی آغاز کے دوران کہا کہ ‘‘سوچھ بھارت مشن رویے کی تبدیلی کے لیے ایک عوامی تحریک بن گیا ہے اور اب عالمی سطح پر بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے، بیماری کی روک تھام اور ذریعہ معاش میں اضافہ کے لیے ایک زبردست مداخلت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ 2014 میں اپنے آغاز کے بعد سے،ایس بی ایم سے صفائی ستھرائی اور صاف شفاف پانی تک رسائی میں ڈرامائی طور پر بہتری آئی ہے، جس میں آج تک 11.6 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک رہے۔ اسے پروگرام کے دوسرے مرحلے میں او ڈی ایف کی پائیداری، ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظامات اور ہندوستان کے دیہی علاقوں میں نظرآنے والی صفائی پر زور دینے کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے۔ یہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو خراج تحسین ہے کہ آج تک ہندوستان کے 50فیصد گاؤں او ڈی ایف پلس ماڈل ہیں۔ وزیر موصوف نے مزیدکہا کہ‘‘صفائی کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں ہے؛ یہ ہر فرد اور ہر ادارے کا اجتماعی فرض ہے۔ اس نقطہ نظر کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سوبھاؤ سوچھتا قومی اخلاقیات کا حصہ بن جائے۔ایک ایسا خیال جو اس بات میں شامل ہو کہ ہم اپنی زندگی کیسے گزارتے ہیں۔’’
اپنے ابتدائی کلمات میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے ایس ایچ ایس مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی عملی اقدام کی یہ مہم اپنے 10 سال مکمل کر رہی ہے، جواس کے لئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ آنے کی ترغیب دیتی رہے گی کیونکہ پوری قوم اس مقصد کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہریوں، صنعتوں، اور حکومتی اداروں کا طرزِ زندگی کے طور پر صفائی کو برقرار رکھنے کا عزم وہی ہے جو ہمارے مشن میں تبدیلی کی اگلی لہر کو آگے بڑھائے گا۔
2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اس کے آغاز کے بعد سے،ایس بی ایم کو یادگار کامیابی ملی ہے،جو درج ذیل ہیں:
- اوڈی ایف پلس ماڈل گاؤں:دیہی ہندوستان میں 2.95 لاکھ (50فیصد) سے زیادہ او ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں قرار دیئے گئے ہیں۔
- عوامی شرکت: صفائی مہم، عوامی ریلیاں، اور میراتھن عوامی شعور کا حصہ بن چکے ہیں، جس سے ملک بھر کی کمیونٹیز میں صفائی کی قدروں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
یہ مہم 2 اکتوبر کو بڑے پیمانے پر سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں مختلف وزارتیں اور تنظیمیں صفائی کی سرگرمیوں، ثقافتی اور عوامی تقاریب میں حصہ لیں گی۔ مزید معلومات اور شرکت کی تفصیلات کے لیے شہریوں کوسرکاری ایس ایچ ایس 2024 پورٹل www.swachhatahiseva.gov.in پرجانےکےلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
********
ش ح۔ م ح ۔ف ر
(U: 47)
(Release ID: 2055924)
Visitor Counter : 81