اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت صفائی کو بڑھانے اور زیر التواء کاموں کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیار ہے
Posted On:
17 SEP 2024 5:46PM by PIB Delhi
فولاد کی مرکزی وزارت پورے ہندوستان میں اپنے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس (پی ایس یوز) کے ساتھ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 کے درمیان اسپیشل ڈرائیو 4.0 شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسپیشل ڈرائیو 3.0 کی کامیابیوں پر قدم بڑھاتے ہوئے، اس اقدام کا مقصد سرکاری کاموں میں صفائی کو فروغ دینا اور بیک لاگ کو کم کرنا ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کی خصوصی توجہ یہ ہوگی:
صفائی ستھرائی کو فروغ دینا: پچھلی مہموں کی طرح، وزارت اپنے تمام مراکز / سہولیات کے احاطے میں، اندرونی اور بیرونی دونوں جگہوں پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائے گی۔ یہ کوششیں کام کی جگہ پر حفظان صحت کی صورت حال کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنائیں گی۔
زیر التواء کاموں میں کمی: خصوصی مہم 3.0 میں ظاہر کردہ عزم کو جاری رکھتے ہوئے، وزارت زیر التواء حوالہ جات اور شکایات کو دور کرنے کے لیے تندہی سے کام کرے گی۔ اس مہم میں پرانی فائلوں کو فزیکل اور ڈیجیٹل دونوں طرح سے ٹھکانے لگانے کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ آپریشن کو ہموار کیا جا سکے اور ریکارڈ کے بندوبست کو بہتر بنایا جا سکے۔
عوام کے ساتھ شراکت داری: وزارت صفائی کی کوششوں میں بیداری پیدا کرنے اور عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارموں کا استعمال کرے گی۔ عوام کو باخبر رکھنے اور مصروف رکھنے کے لیے اور انھیں اس میں شامل کرنے کے لیے مہم کی تازہ کاریوں اور کامیابیوں کو باقاعدگی سے شیئر کیا جائے گا۔
مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی، یعنی ابتدائی مرحلہ اور عمل درآمد کا مرحلہ۔ ابتدائی مرحلے میں 14 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک مہم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں کی جائیں گی۔ اس کے بعد عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلے گا، جس میں فعال عمل درآمد اور نگرانی پر توجہ دی جائے گی۔
فولاد کی وزارت صفائی کو ایک باقاعدہ عمل بنانے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے وقف ہے۔ اسپیشل ڈرائیو 4.0 میں حصہ لے کر، وزارت کا مقصد صفائی اور کارکردگی کے معاملے میں نئے معیارات قائم کرنا اور اس طرح صاف ستھرے اور زیادہ موثر حکمرانی میں حصہ ڈالنا ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.24
(Release ID: 2055805)
Visitor Counter : 30