وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پیداوار کے محکمے نے ملک بھر میں اپنے دفاتر میں ‘سوچھتا ’ کو ادارہ جاتی بنایا

Posted On: 17 SEP 2024 12:38PM by PIB Delhi

کام کاج کے مقام پر صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کو فروغ دینے کےلیے اس کے تئیں عہد کو آگے بڑھاتے ہوئے دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی  پی) نے نومبر 2023 سے اگست 2024 تک اپنے سبھی ڈویژنوں، منسلک اور ماتحت دفاتر میں صفائی ستھرائی سے متعلق کل 446 مہم چلائی ہیں۔  ان مہموں کے تحت فزیکل فائلوں کو ختم کرنا، فرسودہ اشیاء کو ٹھکانے لگانا، صفائی کی ہمہ جہت مہمات جیسے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، نیز ڈی ڈی پی، ڈی پی ایس یوز، دونوں منسلک دفاتر یعنی ڈی جی کیو اے اور ڈی جی اے کیو اے اور ماتحت دفاتر یعنی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹینڈرڈائزیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف آرڈیننس کے تحت سبھی ڈویژنوں  کی جانب سے ، مقررہ وقت میں عوامی شکایات دیگر حوالہ جات/یقین دہانیاں وغیرہ کو فوری اور مناسب طور پر نمٹایا گیا۔ محکمہ کے تحت آنے والی تمام تنظیموں کو بھی وقتاً فوقتاً سوچھتا مہم کے حوالے سے حساس بنایا جاتا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دفاعی پیداوار کے محکمے نے نئی دہلی میں واقع اپنے دفاتر اور تمام فیلڈ دفاتر اور مقامی اکائیوں میں سوچھتاسے متعلق خصوصی مہم 3.0 کے انعقاد کے ذریعےپورے ملک میں  صفائی ستھرائی کی مہموں کی تشہیر کی۔ اس عرصے کے دوران، محکمہ نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کل 57 زیر التواء ریفرنسز، پی ایم او کے زیر التوا 17 ریفرنسز، 1432 زیر التوا عوامی شکایات اور 214 عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا۔ مزید یہ کہ، جائزہ لینے کے بعد کل 13,356 فزیکل فائلوں کو نمٹایا گیا۔ اس عرصے کے دوران، ڈی ڈی پی کے تحت تمام دفاتر کی مخلصانہ کوششوں سے کل 8750 مربع فٹ جگہ خالی کرائی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ، کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی کوششوں میں اضافہ سے14,58,225/- روپے آمدنی  ہوئی ہے۔ ان مہموں کے نتیجے میں  جگہ کی بہتر دیکھ بھال اور خوشگوار  ماحول کے ساتھ ہی  دفتری ماحول میں بھی مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

پچھلے کچھ برسوں میں سوچھتا  محکمہ کے روزمرہ کے معمولات کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔ یہ دفتری ماحول میں کسی بھی کام کے پیش خیمہ کے طور پر صفائی فراہم کرنے کے لیے محکمہ کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے ہے، تاکہ ہم ایک صاف ستھرے اورکام کاج کے بہتر مقامات کی طرف بڑھیں جس کے سبب ہم تمام وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے قابل بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ت ع۔

U-11000

                          


(Release ID: 2055561) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil