نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا ‘انکلیوژن کانکلیو’ کے دوسرےایڈیشن میں شرکت کریں گے


این اے ڈی اے  کل نئی دہلی میں ‘انکلیوژن کانکلیو’ کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کررہی ہے

Posted On: 17 SEP 2024 11:05AM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے  کے ہمراہ کل نئی دہلی میں ‘انکلیوژن کانکلیو’ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کے زیرنگرانی، ‘انکلیوژن کانکلیو’کے دوسرے ایڈیشن کااہتمام کر رہی ہے۔ یہ کانکلیواین اے ڈی اے کا اہم اقدام ہے، جس کا انعقاد،17-18 ستمبر2024 کو منعقد ہونے والی ، COP9 بیورو کی دوسری  باقاعدہ میٹنگ اور  کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو  کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت  فنڈ کی منظوری سے متعلق کمیٹی کی تیسری باقاعدہ میٹنگ کے پہلو بہ پہلو  کیا جائے گا۔

کانکلیو کا مقصد اینٹی ڈوپنگ کوششوں میں ایک زیادہ جامع منظر نامہ تیار کرنا ہے، جس میں تنوع، رسائی اور کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ پر توجہ دی جائے۔ شمولیت کو فروغ دے کر، اس  کانکلیو میں  معذور ایتھلیٹس سمیت ڈوپنگ کے تعلق سے عالمی کوششوں میں تمام شراکت داروں کو بہتر طور پر مربوط کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

اہمیت کے موضوعات پر اجلاس کے علاوہ، جہاں کئی  ماہرین اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کریں گے، شام کو ایک ثقافتی پروگرام  کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ثقافتی پروگرام میں  بھارت میں تنوع اور شمولیت کے  تصور کو یاد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ت ع۔

U-10996

                          


(Release ID: 2055532) Visitor Counter : 34