اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت ملک گیر تقریبات کے ساتھ ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ مہم کا آغاز کرے گی
Posted On:
16 SEP 2024 5:57PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی اور ریاستی وزیر جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما کی قیادت میں فولاد کی وزارت،‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ مہم کے ایک حصے کے طور پر کئی تقریبات کا آغازکرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ سرگرمیاں صفائی ستھرائی، پائیداری اور عوامی شرکت کو فروغ د ینے کیے لیے کئی مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔ سینئر افسران بشمول جناب سندیپ پاونڈرک، آئی اے ایس، سکریٹری (فولاد) بھی کئی اہم پہل قدمیوں میں حصہ لیں گے، جن کا مقصد صفائی کی کوششوں میں عوام کی شرکت کو بڑھانا ہے۔
ادیوگ بھون میں سوچھتا عہد- 17 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے، نئی دہلی کے ادیوگ بھون کے اسٹیل روم میں سوچھتا کاعہد کیا جائے گا۔ فولاد کی وزارت کے سینئر افسران اس مہم کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اور نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کے اشتراک سے،دہلی کے اہم سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے 100 بڑے کوڑے دان تقسیم کیے جائیں گے۔
بھیلائی میں سوچھتا ہی سیوا مہم- فولاد کے وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی 17 ستمبر 2024 کو بھیلائی میں سوچھتا ہی سیوا مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں درخت لگانا، صفائی مہم، کمیونٹی کی رسائی، اسکول میں شمولیت کے پروگرام اورصفائی ستھرائی کے لیے عوامی عہد شامل ہوں گے۔
منگلور میں صفائی مہم (کے آئی او سی ایل پلانٹ)- 28 ستمبر 2024 کو، فولاد کے وزیر کے آئی او سی ایل کے منگلور پلانٹ میں کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے، جن میں درخت لگانا، صفائی مہم، کمیونٹی کی بات چیت، اسکول کے اقدامات اور سوچھتا عہد کی ایک تقریب شامل ہے۔
نرساپورم، آندھرا پردیش میں درخت لگانے اور صفائی کی مہم- فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما 20 ستمبر 2024 اور 2 اکتوبر 2024 کو نرسا پورم میں درخت لگانے اور صفائی مہم کی قیادت کریں گے۔ ان تقریبات میں ایک عہد کی تقریب کے ذریعے سوچھتا کے عزم کے ساتھ ساتھ عوام سے رابطے کی سرگرمیاں اور اسکول کے پروگرام شامل ہوں گے۔
سکریٹری (فولاد) کے ذریعہ سوچھتا دوڑ اور مبارکبادی تقریب - جناب سندیپ پاونڈرک، سکریٹری (فولاد) 21 ستمبر 2024 کو، نئی دہلی کے چانکیہ پوری کے نہرو پارک میں سوچھتا رن کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد 2 اکتوبر 2024 کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں صفائی ستھرائی کے تئیں مثالی صفائی متروں اور سُرکشا متروں کی شاندارخدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔
فولاد کی وزارت کو،صاف ستھرے، ہرے بھرے اور زیادہ پائیدار ہندوستان کی سمت میں کی جارہی ملک گیر کوششوں کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ یہ اقدامات اجتماعی کارروائی کی ترغیب دینے اور عوامی مقامات کی دیکھ بھال میں لوگوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ت ع۔
U-10991
(Release ID: 2055526)
Visitor Counter : 38