ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
فرانس میں ورلڈ اسکلز لیون 2024 میں ہندوستان نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے: 16 تمغے اور میڈل آف ایکسیلینس جیتے
اسکل سیٹس میں چار کانسے کے تمغے اور 12 ایکسی لینس میڈل جیتے
پیٹسیری اور کنفیکشنری، انڈسٹری 4.0 (ٹیم اسکل)، ہوٹل ریسپشن اور قابل تجدید توانائی میں کانسے کے تمغے
اشویتھا پولیس اس سال کے ورلڈ اسکلز مقابلے میں ٹیم انڈیا کی طرف سے سب سے نمایاں امیدوار تھی اور انہوں نے بیسٹ آف نیشن کا ایوارڈ جیتا
جدت سے چلنے والے دونوں شعبوں جیسے ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ اور ویب ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ کابینہ سازی اور کھانا پکانے جیسے شعبوں میں کاریگری میں ملک کی قیادت کا اعلی نمونہ پیش کیا
Posted On:
16 SEP 2024 4:27PM by PIB Delhi
ہندوستان نے لیون، فرانس میں ورلڈا سکلز 2024 میں، پیٹسیری اور کنفیکشنری میں 4 باوقار کانسے کے تمغے جیت کر عالمی سطح پر ایک قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے- اشویتھا پولیس، انڈسٹری 4.0- دھرمل کمار دھیریندر کمار گاندھی اور ستھیاجیت بالاکرشنن، ہوٹل راشیتیا، ہوٹل ریسپشن اور قابل تجدید توانائی- امریش کمار ساہو، اس کے علاوہ، ہندوستانی وفد نے 12 میڈل آف ایکسیلنس حاصل کیے، جو ان کی غیر معمولی مہارتوں اور مختلف تجارتوں میں مسلسل کارکردگی کا ثبوت ہے۔
اشویتھا پولس ،جنہوں نے پیٹیسیری اور کنفیکشنری میں مقابلہ کیا، انہوں نے بیسٹ آف نیشن ایوارڈ جیت کر ٹیم انڈیا کی سب سے شاندار کامیابی دلائی۔ ان کا سفر بچپن میں مٹھائیاں بنانے کے شوق سے شروع ہوا، جو ٹی وی شوز سے متاثر ہوا، اور میٹھے کھانے پکانے کی فضیلت کے حصول میں ابھرا۔ ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، تلنگانہ کی ایک طالبہ، انہوں نے شیف ونیش جانی کی سرپرستی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ اشویتھا کی کامیابی عالمی سطح پر ہندوستانی کھانا بنانے کے ہنر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں، جو ملک بھر کے خواہشمند باورچیوں کے لئے باعث تحریک ہیں۔
فرانس میں ورلڈا سکلز لیون 2024 میں ہندوستان کی جانب سے جیتے گئے تمغہ درج ذیل ہیں:
ٹیبل دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں
ورلڈ اسکلز لیون 2024 میں 70 سے زیادہ ممالک کے 1400 سے زیادہ شرکاء نے مہارت کے متنوع زمروں میں مقابلہ کیا، اور ہندوستانی حریفوں نے بین الاقوامی سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں اور اختراعات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے بہترین مقابلوں میں اپنا مقام حاصل کیا۔ ہندوستان نے چین، جاپان، کوریا، سنگاپور، جرمنی، برازیل، آسٹریلیا، کولمبیا، ڈنمارک، فرانس، برطانیہ، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، امریکہ وغیرہ جیسے ممالک کے خلاف 52 مہارتوں میں مقابلہ کیا۔
ہندوستانی شرکاء، جن میں سے بہت سے پہلی بار عالمی پلیٹ فارم پر مقابلہ کر رہے تھے، اپنی کامیابیوں سے خوش تھے۔ اس اعزاز سے متاثر ہو کر کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں نے اپنی قوم کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور رہنمائی کے لیے اپنے اساتذہ اور تربیت دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ کئی فاتحین نے مہارت کی اہمیت اور اپنی زندگیوں اور کیریئر کے راستوں کو تبدیل کرنے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ٹیم کے اراکین میں اجتماعی جوش و خروش اور خوشی قابل دید تھی جب انہوں نے اپنی محنت سے حاصل کی ہوئی کامیابی کا جشن منایا۔
ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور وزیر مملکت، وزارت تعلیم، حکومت ہند جناب جینت چودھری نے کہا، "لیون میں ان کے سفر کا خود مشاہدہ کرتے ہوئے ، میں کہہ سکتا ہوں کہ اس سطح پر، اتنے بڑے دباؤ میں، پرفارم کرنا کوئی آسان کارنامہ نہیں ہے۔ تکنیکی درستگی، ڈیلیوری میں چالاکی، اور توجہ کی ضرورت یہ سب ایک دیرپا نشان چھوڑتے ہیں۔ میں ورلڈا سکلز 2024 میں ٹیم انڈیا کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ ہمارے ملک کے لیے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ کانسے کے تمغے اور دیگر تمغے صرف ذاتی فتوحات نہیں ہیں بلکہ ملک کی مہارتوں پر بڑھتے ہوئے زور کا ثبوت ہیں۔ ان نوجوان حریفوں نے نہ صرف اپنی انفرادی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ ہنر کی ترقی میں عالمی سطح پر برتری حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کی بھی تصدیق کی ہے۔ ان کی کامیابی سے مستقبل کے لیے تیار ہنر کے ساتھ مزید نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو تقویت ملتی ہے جو کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھائے گی، اور ہمارے وزیر اعظم کے ایک کشل اور وکست بھارت کے وژن کو پورا کرے گی۔
ورلڈ اسکلز 2024 میں ہندوستانی دستے کی کامیابی عالمی ہنر مند رہنما بننے کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ عمدہ پیسٹری اور بیکنگ کا عالمی مرکز فرانس میں پیٹسیری اور کنفیکشنری میں کانسے کا تمغہ جیتنا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ یہ پکوان کے فنون میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستانی ہنر اس ہنر میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ملک میں بہترین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ،ورلڈ اسکلز 2024 میں قابل تجدید توانائی اور صنعت 4.0 میں ہندوستان کی تمغوں کی جیت قوم کو جدید ترین، مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں میں ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر پوزیشن میں رکھتی ہے۔
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی معیار کے تربیتی پروگراموں، فرضی مقابلوں، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کے ذریعے حریفوں کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مشترکہ کوشش نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شرکاء بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے اچھی طرح سے لیس تھے، جو بالآخر لیون میں ان کی شاندار کارکردگی کا باعث بنے۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10982)
(Release ID: 2055432)
Visitor Counter : 47