وزارت دفاع

ایئر فورس ایسوسی ایشن کا سالانہ دن

Posted On: 15 SEP 2024 5:05PM by PIB Delhi

ایئر فورس ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے آج اپنا 44 واں سالانہ دن منایا۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ایئر فورس ایسوسی ایشن کے صدر، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا (ریٹائرڈ) نے 15 ستمبر 24 کی صبح تمام سابق فوجیوں کی جانب سے نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی، تاکہ ان مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے جنہوں نے  قوم کےلئے عظیم قربانی دی ہے۔ اس کے بعد اسی دن ایئر فورس آڈیٹوریم، سبروتو پارک، نئی دہلی میں سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) منعقد ہوئی۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف ( سی اے ایس )، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اس اے جی ایم کے مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں فضائیہ کے ریتائرڈ سربراہان، اور موجودہ افسران بھی موجود تھے۔

ایئر فورس ایسوسی ایشن غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہے، جو فضائیہ کے سابق اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں سرگرم عمل ہے۔ ایسوسی ایشن بیواؤں اور بے سہارا بچوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ ایسوسی ایشن کا قیام 15 ستمبر 1980 کو ایئر فورس  مارشل ارجن سنگھ  ( ڈی ایف سی ) کی سرپرستی میں عمل میں آیا۔ ملک بھر میں اس کی بیس شاخیں ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی برطانیہ اور آسٹریلیا میں دو شاخیں ہیں۔ اس میں تقریباً 98494 ایئر ویٹرن ممبران اور 7470 اہل خانہ اراکین ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(4)20Z9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(4)YWXH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo3(1)KA8H.jpeg

 

ش  ح ۔ ع و

URDU No. 10964



(Release ID: 2055249) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil