صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 15 SEP 2024 6:15PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا –

’’پیغمبر محمدؐ کے یوم پیدائش ، جسے میلاد النبیؐ کے طور پر منایا جاتا ہے، کے موقع پر میں تمام شہریوں بالخصوص ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتی  ہوں۔

پیغمبر محمدؐ  نے ہمیں محبت و اخوت کے جذبات کو مضبوط کرنے کے لیے ترغیب فراہم کی۔ انہوں نے معاشرے میں مساوات اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کو دوسروں کے تئیں ہمدردی کا جذبہ رکھنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا حوصلہ فراہم کیا۔

آیئے ہم قرآنِ پاک  کی پاکیزہ تعلیمات کو اپنائیں اور ایک پر امن معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ  ہند کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10967


(Release ID: 2055246) Visitor Counter : 59