سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بایوٹیکنالوجی کا محکمہ سوچھتا ہی سیوا-2024 اور خصوصی مہم 4.0 کی تیاریوں میں منہمک
Posted On:
15 SEP 2024 2:59PM by PIB Delhi
ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کے تحت بایوٹیکنالوجی کا محکمہ سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
بایوٹیکنالوجی کا محکمہ صفائی کو برقرار رکھنے اور انتہائی اہم افراد کے حوالہ جات، عوامی شکایات، ریکارڈ کا انتظام، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور دفتر اور بیرونی جگہوں کی صفائی کرنے اور خوبصورت بنانے جیسے معاملات اور طوالت کو کم کرنے کے لے پرعزم ہے۔ اس کے پیش نظر، محکمہ اور اس کے خود مختار اداروں اور پی ایس یو (کل 17 مقامات ) نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرعت کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔
سیکرٹری بائیوٹیکنالوجی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی۔ سائنسی کیڈرز کے سربراہان اور ڈویژنل سربراہان نے میٹنگ میں جسمانی طور پر شرکت کی۔ دوسری طرف، بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ انوویشن کونسل ( بی آر آئی سی) اداروں کے13 ڈایریکٹروں، آر سی بی فرید آباد، آئی سی جی ای بی نئی دہلی اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اندر ڈی بی ٹی نے ورچوئل کانفرنسنگ کے ذریعے اس میں شرکت کی۔ میٹنگ میں سوچھتا ہی سیوا 2024 اور خصوصی مہم 4.0 کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محکمہ نے اپنے تمام اداروں میں مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کو پوسٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو موثر طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مہم کی منصوبہ بندی اور سرگرمیوں کا محکمہ کے نوڈل آفیسر اور سکریٹری، محکمہ بایو ٹکنالوجی کے ذریعہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ صفائی کو یقینی بنایا جاسکے اورزیر التوا کاموں کو تیزی سے ختم کیا جاسکے۔
ش ح ۔ ع و
URDU No. 10962
(Release ID: 2055228)
Visitor Counter : 44