زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بھارت نے 12 اور 13 ستمبر 2024 کو برازیل کے شہر کوئیابا میں جی 20 زرعی وزارتی اجلاس کے موقع پر امریکہ ، برازیل ، جرمنی ، برطانیہ ، جاپان ، اسپین ، متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں
دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران برازیل میں بھارت کے سفیر اور جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ مرکزی وزیر جناب رام ناتھ ٹھاکر بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں
Posted On:
15 SEP 2024 1:46PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود جناب رام ناتھ ٹھاکر نے برازیل میں بھارت کے سفیر جناب سریش ریڈی اور محکمہ زراعت اور کسانوں کے جوائنٹ سکریٹری جناب فرینکلن ایل کھوبنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران بھارتی وفد کی قیادت کی۔ جناب ٹھاکر اور جاپان کے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے وزیر جناب ساکاموٹو کے درمیان 12 ستمبر 2024 کو برازیل میں ایک باہمی ملاقات ہوئی۔
دونوں فریقوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال، فوڈ پروسیسنگ، کولڈ اسٹوریج میں نجی سرمایہ کاری کے ذریعے بھارت میں زراعت کی پائیداری اور پیداواری صلاحیت سمیت باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
بازار تک رسائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بھارتی وزیر جناب ٹھاکر نے جاپان میں بھارتی انار اور انگور وں کی مارکیٹ رسائی کو مہمیز کرنے کے لیے کہا جبکہ جاپان کے وزیر جناب ساکاموتو نے جاپانی دیودار کی مارکیٹ کی رسائی کی گفتگو کو آگے بڑھایا۔
جناب ٹھاکر اور برازیل کے زراعت اور لائیو سٹاک کے وزیر جناب میزبان کارلوس فوارو کے درمیان 13 ستمبر 2024 کو برازیل میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
جناب فاورو نے بھارتی صدارت اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے حاصل ہونے والے سبق کو اجاگر کیا۔ جناب ٹھاکر نے اے ڈبلیو جی اجلاسوں کی کامیاب تکمیل پر برازیل کے صدر کو مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون، ایتھنول کی پیداوار میں تعاون اور مارکیٹ تک رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی سی اے آر انڈیا اور ای ایم بی آر اے پی اے برازیل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت نومبر میں جی 20 رہنماؤں کے اجلاس سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔ برازیل نے ایتھنول کی پیداوار کی ٹیکنالوجی میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو آب و ہوا کی تبدیلی کے اقدام میں مدد کرے گا۔
بھارت اپنے جوار، ریپ سیڈ، کپاس، گیہوں، جو اور پیاز کے بلبوں کے لیے برازیل کی مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے۔ برازیل کی طرف سے سٹرس وغیرہ کے لیے بھارت کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وزراء نے زیر التوا مسائل کے حل کی امید ظاہر کی جس سے تجارت میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔
جناب ٹھاکر اور امریکہ کی نائب وزیر زراعت محترمہ سوچل ٹورس سمال کے درمیان 13 ستمبر 2024 کو برازیل میں ملاقات ہوئی۔
فریقین نے یو ایس ڈی اے اور ایم اے اینڈ ایف ڈبلیو ڈائیلاگ پہل پر کارروائی کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت کے شعبوں ، زرعی پیداوار میں اضافہ، زرعی جدت طرازی، پیشن گوئی اور پیداوار کی رپورٹنگ اور زراعت اور فصل کے خطرے کے تحفظ اور زرعی قرض میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ امریکہ نے کانسیپٹ نوٹ کی تعریف کی اور یہ مستقل عمل ہے۔
یو ایس ڈی اے نے فصل بیمہ کے شعبے میں دوروں کے ذریعہ سیکھنے کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔ جناب ٹھاکر نے پھلوں اور سبزیوں وغیرہ کی مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو اجاگر کیا اور امریکہ سے بھارت میں الفالفا گھاس کے چارے کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو مہمیز کرنے کی درخواست کی۔ فریقین نے طے شدہ حکمت عملی کے مطابق مارکیٹ تک رسائی سے متعلق زیر التوا مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔
جناب ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی وفد اور جرمنی کی پارلیمانی اسٹیٹ سکریٹری محترمہ اوفیلیا نک کی قیادت میں وفد کے درمیان 13 ستمبر 2024 کو برازیل میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
جناب ٹھاکر نے ہند جرمن جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جاری باقاعدگی سے مصروفیات پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جے ڈبلیو جی کا آئندہ اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ محترمہ اوفیلیا نک نے نئی دہلی میں اگلے آہار فوڈ میلے کے متوازی آئی این ڈی-جی ای آر ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی۔ فریقین نے زرعی ماحولیات، تکنیکی تبادلوں اور سہ رخی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے تعاون پر پیش رفت پر اتفاق کیا۔
فریقین نے کاشتکاری میں مصنوعی ذہانت کے اطلاق اور چھوٹے کاشتکاروں کی مدد، زرعی ماحولیات اور نامیاتی کاشتکاری جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ محترمہ اوفیلیا نک نے جناب ٹھاکر کو برلن میں خوراک اور زراعت کے عالمی فورم اور وزرائے زراعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
13 ستمبر 2024 کو برازیل میں جناب ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی وفد اور برطانیہ کے فوڈ سیکورٹی اور دیہی امور کے وزیر جناب ڈینیئل زیچنر کی قیادت میں وفد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
فریقین نے زرعی خوراک کے نظام کو پائیدار زراعت، تحقیق اور سائنس میں تبدیل کرنے میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
جناب زائکنر نے سائنس کو کسانوں تک پہنچانے کے لیے کے وی کے اور اے ٹی ایم اے کے کردار کی ستائش کی اور آئی سی اے آر کے ساتھ مشترکہ ورکشاپ کے ذریعہ بھارتی ماڈل سے سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور ایگری ٹیک سینٹر کے برطانیہ کے تجربے کو شیئر کیا۔ برطانیہ نے زرعی شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم بنانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
جناب ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی وفد اور اسپین کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور خوراک عزت مآب لوئس پلانس کی قیادت میں وفد کے درمیان 13 ستمبر 2024 کو برازیل میں دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
جناب پلانس نے ڈیری مصنوعات کے لیے ویٹرنری سرٹیفکیٹ کی منظوری پر بھارتی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس طرح کے پروٹوکول پر شامل ہونے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے لیے سینیٹری اور ویٹرنری سرٹیفکیٹ کو حل کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سنترے کی ٹرانزٹ میں کولڈ اسٹوریج کے جواز کی تصدیق ہوگی۔
دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی، نئی جینومک تکنیک، طریقوں اور پانی کے استعمال کی کارکردگی، آب و ہوا کے لچکدار زراعت، بیجوں اور پودوں کے لیے تکنیکی اور سائنسی حل اور دونوں ممالک کے تحقیقی اداروں کے مابین تبادلے میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ جناب پلاناس نے جناب ٹھاکر کو میڈرڈ آنے کی دعوت دی۔
12 ستمبر 2024 کو برازیل میں ماحولیات اور آب و ہوا کی وزارت کی قیادت میں بھارتی وفد اور وزارت ماحولیات و آب و ہوا ڈاکٹر آمنہ الدحاک کی قیادت میں وفد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔
فریقین نے زرعی شعبے میں تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے تکنیکی ٹیموں کے ذریعہ مارکیٹ تک رسائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا۔
متحدہ عرب امارات نے تحقیق اور ٹیکنالوجی میں تعاون، عمودی کاشتکاری، اعلی پیداوار کی ٹیکنالوجیز پر تجربے کا اشتراک کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
فریقین نے پائیدار زراعت، لچکدار خوراک کے نظام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 10960
(Release ID: 2055204)
Visitor Counter : 40