کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
زیر االتوا معاملوں کو نمٹانے کےلئے دو اکتوبر 2024 سے اکتیس اکتوبر2024 کے درمیان خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)4.0
Posted On:
15 SEP 2024 12:02PM by PIB Delhi
فارماسوٹیکل کا محکمہ اپنے ملحقہ دفتر (این پی پی اے) خود مختار اداروں (این آئی پی ای آر)، پی ایس یو (ایچ اے ایل،کے اے پی ایل اور بی پی سی ایل) اور اپنی سوسائٹی (پی ایم بی آئی ) کے اشتراک سے زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لئے دو اکتوبر 2024 سے اکتیس اکتوبر 2024 کے درمیان خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 4.0 میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کرے گا۔ اس پہل کا مقصد سبھی زیر التوا معاملوں کو نمٹانا اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی جانب سے گزشتہ مہم میں طے کردہ حصولیابیوں کا احاطہ کرنا ہے۔ خصوصی مہم 3.0 (دو اکتوبر 2023۔ اگست 2024) کی حصولیابیاں: فارموسوٹیکل کے محکمے نے ایس سی ڈی پی ایم 3.0 کے دوران درج ذیل قابل ذکر نتائج حاصل کئے:
- انیس میں سے تیرہ اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا جواب دیا گیا۔
- آٹھ سو میں سے سات اکتیس عوامی شکایات کا جواب دیا گیا۔
- ستاسی میں سے اٹھہتر پی جی اپیلوں کو نمٹایا گیا۔
- وزیر اعظم دفتر، ریاستی حکومت اور آئی ایم سی سے متعلق سبھی مراسلوں کا جواب دیا۔
- بیس میں سے گیارہ پارلیمانی تیقنات کو پورا کیا گیا۔
- ملک بھر میں طے کردہ 9651 مقامات کو صاف کیا گیا جن میں 9600 جن اوشدھی کیندر شامل ہیں۔ یہ کام پی ایم بی آئی کی ساجھیداری سے صفائی ستھرائی اور صاف ماحول کی اہمیت سے متعلق عوامی بیداری پیدا کرتے ہوئے کیا گیا۔ پی ایم آر یونے 24 ریاستوں میں 25 باہری اور 43 اندرونی مقامات کی صفائی کی۔ اس کام میں 803 شرکا نے 1341 سے زیادہ افرادی گھنٹے کام کیا۔
- 5823 دفتری فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور این پی پی اے، ایچ اے ایل اور بی پی سی ایل کی جانب سے 1400 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
- زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کرنے، دفتری جگہ میں وسعت حاصل کرنے اور ماحولیاتی بہتری میں عوامی شمولیت کےلئے آٹھ بہترین طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔ یہ طریقہ کار این آئی پی ای آر۔ احمدرآباد، این آئی پی ای آر۔ گوہاٹی، ایچ اے ایل ۔ پونے، این آئی پی ای آر۔ حاجی پور، این پی پی اے اور پی ایم آر یو کی جانب سے متعارف کرائے گئے۔
- ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مدت گزر چکی/ مدت گزرنے کے قریب دواؤں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اکتیس اکتوبر 2023 کو رہنما خطوط جاری کئے گئے۔
- پی آئی بی اور فیس بک ، ایکس (ٹوئیٹر) ، یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا گرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ خصوصی مہم کی پہل کی 192 پوسٹ کے ذریعہ تشہیر کی گئی ۔ ان میں 69 ٹوئٹس بھی شامل ہیں جو ایس سی ڈی پی ایم 3.0 پورٹل پر اپلوڈ کئے گئے۔
محکمہ ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کے مؤثر نفاذ کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اس نے اپنے دائرہ اختیار کے سبھی اداروں کو ضروری ہدایات جاری کررکھی ہیں۔
مہم کے رہنما خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئے نشانوں کے تعین کا کام 17 ستمبر 2024 سے شروع ہوگا۔ پرانی فائلوں کو ٹھکانے لگانے اور ناقابل استعمال آلات کا بندو بست کرنے میں محکمے نے اپنی پوری صلاحیت کا استعمال کیا ہے اور ڈی اے آر پی جی کی جانب سے اسے 100فیصد ای ۔ آفس/ ای فائلس قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شفافیت اور ای۔ فائل چلانے کے لئے افسران کو 45 ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفکیٹ (ڈی ایس سی) جاری کئے گئے۔ اس کے بعد محکمے کے زیر اختیار اداروں کو بھی اس جانب راغب کرتے ہوئے اسی طرح کے سنگ میل حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
*****
ش ح۔ض ر۔س ا
U.No:10954
(Release ID: 2055200)
Visitor Counter : 36