زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سبھی دفاتر’سوبھاؤ سوچھتا – سنسکار سوچھتا‘ تھیم کے ساتھ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ’سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم‘ میں حصہ لیں گے ہے
اس مہم کے دوران سوچھتا سے متعلق 400 سے زیادہ سرگرمیاں عمل میں لانے کی تجویز ہے
Posted On:
14 SEP 2024 11:46AM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 'سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا' تھیم کے ساتھ 'سوچھتا ہی سیوا 2024 (ایس ایچ ایس 2024) مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس منایا جائے گا۔
مکمل سماج وژن کے ساتھ اس سال سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں لوگوں کی شرکت اور صاف صفائی پر خاص توجہ دی جائے گی۔ شرم دان اور اس کی حمایت کی کوششوں کے ساتھ صفائی متر سُرکشا شیور اور صفائی کی مخصوص یونٹوں (سی ٹی یوز) کی پہچان کرنے پر زور دیا جائے گا۔ یہ سی ٹی یوز، وہ جگہیں ہیں جہاں پر کوڑاکچرا پھینکا جاتا ہے اور جن کی صاف صفائی مشکل ہوتی ہے اور جوماحول، صحت اور صاف صفائی کے لئے خطرہ پیدا کرتے ہیں ، ان جگہوں پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کی خاص توجہ رہے گی۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت پورے جوش کے ساتھ ، ایس ایچ ایس 2024 مہم میں حصہ لیں گے۔اس محکمہ اور اس کے ذیلی محکمے اور اس کے تحت خودمختار ادارے، پی ایس یوز، پورے ملک میں پھیلے اس کے افسران کے ذریعہ مجوزہ400 سے زیادہ سوچھتا سے متعلق سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں گی، سوچھتا میں جن بھاگیداری، صفائی متر سرکشا شیور اور سی ٹی یوز کی پہچان کرنے سے متعلق اقدامات جیسے پروگرام ان کا حصہ ہوں گے۔
سوچھتا عہد، گھر گھر جاکر بیداری مہم، ایک پیڑ ماں کے نام، انسانی چین کی تشکیل، بڑے پیمانے پر صفائی مہم، صفائی متروں کے لئے سوچھتا چوپال اور شیور کا انعقاد کچھ خاص سرگرمیاں ہوں گی۔
صفائی متر پر خاص توجہ دیتے ہوئے صفائی متر کے وارڈوں کے لیے ایک ڈرائنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا جائے گا اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے ذریعہ نئی دہلی کے کرشی بھون میں صفائی متروں کے لیے تحفظی صحت کی جانچ کی جائے گی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 10930)
(Release ID: 2054910)
Visitor Counter : 38