صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے فرسٹ اِن ہیومن مرحلہ1 طبی آزمائش کو آگے بڑھانے کے لیے صنعت اور تعلیمی شراکت داروں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے


تمام شہریوں کے لیے قابل استطاعت اور قابل رسائی جدید ترین طریقہ ہائے علاج کی جستجو میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے: مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا

یہ شراکت داری طبی ترقی میں بھارت کی آتم نربھرتا اور ادویہ سازی کے ایجنٹس کی طبی ترقی میں ایک قائد کے طور پر بھارت کو استحکام فراہم کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے

Posted On: 14 SEP 2024 12:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کے طبی تحقیقی ایکو نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنی طبی آزمائش مرحلہ  1 کے نیٹ ورک کے تحت متعدد اسپانسروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں(ایم او ایز) کو باضابطہ شکل دی ہے۔ ان میں آریجین آنکولاجی لمیٹڈ کے ساتھ ملٹی پل مائیلوما کے لیے ایک چھوٹے مالیکیول پر مشترکہ تحقیق، انڈین امیونولاجیکلس لمیٹڈ کے ساتھ زیکا ویکسین کی تیاری کے لیے شراکت داری، من ویکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ موسمی انفلوئنزا وائرس کی ویکسین کی آزمائش،  اور امیونوایکٹ کے ساتھ کرونک لمفوسیٹک لیوکیمیا کے ایک نئے اشارے لیے سی اے آر-ٹی سیل طریقہ علاج کا جدید مطالعہ شامل ہیں۔ یہ پہل قدمی ادویہ سازی کے ایجنٹس کی طبی ترقی میں ایک قائد کے طور پر بھارت کو استحکام فراہم کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آئی سی ایم آر اور ممتاز صنعتی اور تعلیمی شراکت داروں کے درمیان کلیدی تعاون کی ستائش کی اور اسے تمام شہریوں کے لیے قابل استطاعت اور قابل رسائی جدید علاج کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر اس پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل قدمی ہندوستان کو حفظانِ صحت کی جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کی پوزیشن میں لاتی ہے۔

ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل، آئی سی ایم آر ، نے پروجیکٹ کی تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "یہ تعاون کلیدی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہندوستان میں طبی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مرحلہ 1کلینکل ٹرائل انفراسٹرکچر کا قیام مقامی مالیکیولز اور جدید ترین علاج کی ترقی کو فروغ دینے میں ایک کلیدی جز ہے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان اختراعی اور قابل استطاعت حفظانِ صحت کے حل کی ترقی میں آگے بڑھتا رہے، ہمارا وژن اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا ہے۔"

ڈاکٹر بہل نے آئی سی ایم آر کی پہل قدمیوں کے وسیع تر اثرات کو بھی اجاگر کیا، ان پہل قدمیوں میں مرحلہ 1 طبی آزمائش کے لیے نیٹ ورک، انٹینٹ نیٹ ورک، اور میڈ ٹیک متر شامل ہیں، جو حکومت کے ’’وکست بھارت‘‘ (ترقی یافتہ بھارت) کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے سبھی کے لیے قابل استطاعت اور قابل رسائی حفظانِ صحت کے تئیں تنظیم کی عہدبندگی کی ایک سند کے طور پر بھارت بایوٹیک کے ساتھ شراکت داری میں کوویکسین کی ترقی میں آئی سی ایم آر کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا۔

مرحلہ 1 کی طبی آزمائشوں کے لیے آئی سی ایم آر نیٹ ورک بھارت بھر میں اہم مقامات پر قائم چار  اداروں پر مشتمل ہے، ان اداروں میں – کے ای ایم ایچ اور جی ایس ایم سی، ممبئی؛ اے سی ٹی آر ای سی، نوی ممبئی؛ ایس آر ایم ایم سی ایچ اینڈ آر سی، کٹن کلاتھور؛ اور پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ شامل ہیں، جنہیں آئی سی ایم آر کے صدردفاتر، واقع نئی دہلی میں ایک مرکزی امدادِ باہمی اکائی کی حمایت حاصل ہے۔ یہ نیٹ ورک ابتدائی مرحلے کی طبی آزمائشوں کو انجام دینے کے لیے بھارت کی صلاحیت سازی اور اس میں اضافے کے لیے وضع کیا گیا ہے، جس میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور ہر آزمائشی جگہ پر وقف افرادی قوت کی مدد سے، ہموار اور موثر آپریشنوں کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان معاہدوں پر دستخط سے ان مضبوط شراکت داریوں کو تقویت حاصل ہوتی ہے جو آئی سی ایم آر نے صنعت کے اہم ساتھیوں کے ساتھ قائم کی ہیں۔ یہ بھارت میں ایک مضبوط کلینیکل ٹرائل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ادارے کی لگن کو اجاگر کرتا ہے، ابتدائی مرحلے کی آزمائشوں سے لے کر مارکیٹنگ تک نئی ادویات تیار کرنے کی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے، اس طرح بین الاقوامی وسائل پر انحصار کو کم کرتا ہے، اور بالآخر سبھی کے لیے قابل استطاعت، اعلیٰ معیار کی حفظانِ صحت کے مشن کو آگے بڑھاتا ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:10931



(Release ID: 2054882) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu