امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دو روزہ ساتویں قومی سلامتی حکمت عملی کانفرنس - 2024 کا افتتاح کیا
Posted On:
13 SEP 2024 8:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دو روزہ قومی سلامتی حکمت عملی کانفرنس - 2024 کا افتتاح کیا۔
افتتاح سے قبل وزیر داخلہ نے شہید استمبھ پر پھول چڑھائے اور بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سالانہ کانفرنس میں لیے گئے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ نے آج ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کانفرنس کی سفارشات کا ڈیش بورڈ لانچ کیا۔
اس دو روزہ کانفرنس کے دوران، قومی سلامتی کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او) کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کی حکمت عملی کانفرنس کی تنظیم کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کانفرنس کے دوران پیش کیا تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد اعلیٰ پولیس افسران، جدید ترین سطح پر کام کرنے والے نوجوان پولیس افسران اور خصوصی شعبوں میں مضامین کے ماہرین کے درمیان بات چیت کے ذریعے قومی سلامتی کے بڑے چیلنجوں کا حل تلاش کرنا ہے۔ سال 2020 میں منعقدہ ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کانفرنس کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اس دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے 750 سے زائد افسران شرکت کر رہے ہیں، جو کہ جسمانی اور ورچوئل طریقوں کو ملا کر ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ دہلی میں ہونے والی کانفرنس میں مرکزی وزرائے مملکت برائے داخلہ جناب نتیا نند رائے اور جناب بنڈی سنجے کمار،مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن، ایڈیشنل/ نائب قومی سلامتی کے مشیر اور مرکزی مسلح پولیس فورسز( سی اے پی ایف) اور مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او ) کے سربراہان بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرلز، جدید ترین سطح کے نوجوان پولیس افسران اور خصوصی شعبوں میں مضامین کے ماہرین نے ورچوئل وسیلے کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔
***
(ش ح –ف خ )
U. No. 10923
(Release ID: 2054813)
Visitor Counter : 49