صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں معاملات كے التوا کو کم کرنے کی خاطر ملک گیر سطح پرمہم چلا رہا ہے
نوہزار چھ سو آٹھ روایتی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 505 روایتی فائلوں کو ختم کیا گیا، 25,660 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور نومبر 2023 سے اگست 2024 کی مدت کے دوران اسکریپ مواد کی فروخت سے 13,37,262 روپے کمائے گئے
Posted On:
13 SEP 2024 6:36PM by PIB Delhi
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے سے متعلق حکومت کی مہم پر عمل کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کا محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور اس کے مرکزی حکومت کے اسپتال/ ماتحت دفاتر/ منسلک دفاتر/ خود مختار ادارے/ سركاری زمرے كے ادارے وغیرہ تیسری خصوصی مہم کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ كام ملک گیر صفائی مہم کا انعقاد کرکے اور سرکاری دفاتر میں زیر التواء کو کم کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے كیا جا رہا ہے۔
نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران کل 9,608 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 505 فائلیں ختم کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ 25,660 عوامی شکایات اور سی پی جی آر اے ایم ایس پر 3,146 اپیلیں، 119 پی ایم او حوالہ جات، 286 وی آءی پی حوالہ جات، 13 پارلیمانی یقین دہانیوں اور 53 ریاستی حکومت کے حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا۔
علاوہ ازیں 817 صفائی مہمیں چلائی گئیں اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے سے 13,37,262/- روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس طرح 13,336 مربع فٹ جگہیں خالی ہوئیں۔ 23 ضابطوں کو بھی آسان بنایا گیا۔
ان مہمات نے جگہوں كا زیادہ انتظام سامنے لانے اور دفاتر میں کام کرنے کے صحت مند ماحول میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی آمدنی بھی حاصل کی ہے۔
وزارت سرِ دست 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک منعقد ہونے والی آئندہ چوتھی خصوصی مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس کوششوں میں مصروف ہے۔
*****
ش ح۔ع س ۔س ا
U.No:10907
(Release ID: 2054766)
Visitor Counter : 43