وزارات ثقافت

بھارت نےروس میں برکس لٹریچر فورم 2024 میں حصہ لیا


’’ادب دنیا کے مختلف معاشروں کے درمیان اتحاد اور تعاون کو آگے بڑھاتا ہے‘‘

Posted On: 13 SEP 2024 5:12PM by PIB Delhi

برکس لٹریچر فورم 2024 کا آغاز بدھ 11 ستمبر 2024 کو روس کے شہر کازان میں ہوا۔ کانفرنس کا باضابطہ افتتاح قازان کے میئر جناب السور میتشین نے کیا۔ لٹریری برکس کے 2024 ایڈیشن کا تھیم ’’نئی حقیقت میں عالمی ادب۔ روایات، قومی اقدار اور ثقافتوں کا تبادلہ‘‘ ہے ۔یہ کانفرنس برکس ممالک کے ادیبوں، شاعروں، فلسفیوں، فنکاروں، اسکالرز کا سنگم ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی ساہتیہ اکادمی کے صدر جناب مادھو کوشک اور ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے سرینیواسراو کر رہے ہیں۔ مکمل اجلاس میں، جناب مادھو کوشک نے اس بارے میں بات کی کہ آج کی دنیا میں ادب کس طرح اہم ہے اور کس طرح ادب دنیا بھر کے مختلف معاشروں کے درمیان اتحاد اور تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔

Image

 

دوسرے پروگرام میں جس میں ہندوستانی شرکاء شامل تھے ’’ہندوستان کے مصنفین سے ملئے‘‘ کے عنوان کے ساتھ ’’وولگا سے گنگا: روایت اور کثیر ثقافت کا جشن، نظامت کار: ایوجینی عبدلائیف،‘‘ ڈاکٹر کے سرینیواسراو نے روشنی ڈالی کہ کس طرح دریا پر مبنی ثقافتوں نے کثیر ثقافتی دنیا کو فروغ دیا اور یہ کہ کس طرح کثیر ثقافتی دنیا اتحاد کو فروغ دیتی ہے اور سماجی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے، جبکہ جناب مادھو کوشک نے ہندوستان اور روس کے روایتی ادب پر روشنی ڈالی اور اس پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ان میں متعدد ثقافتی اقدار موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  ع ۔ن ا۔

U-10913

                          



(Release ID: 2054764) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil