وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دوردرشن کے 65 سال مکمل ہونے کے موقع پر جشن: بھارت کا پبلک سروس براڈکاسٹر


اس موقع پر خصوصی پروگرام ’’دل سے دوردرشن، DD@65‘‘ 15ستمبر 2024 کو صبح  10:00 بجے  نشر کیا جائے گا، نیز ڈی ڈی نیشنل پر رات 8:00 بجے دوبارہ نشر کیا جائے گا

Posted On: 13 SEP 2024 6:10PM by PIB Delhi

 بھارت کا پبلک سروس براڈکاسٹر دوردرشن اس سال اپنی 65 ویں سالگرہ فخر سے منا رہا ہے۔ 15 ستمبر 1959 کو اپنے قیام کے بعد سے دوردرشن بھارتی میڈیا کا سنگ بنیاد رہا ہے جو اتحاد ، ثقافت اور تعلیم کو فروغ دیتا ہے اور قوم کی آواز کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔

دہلی میں تجرباتی نشریات کے ساتھ اپنے معمولی آغاز سے ، دوردرشن دنیا کے سب سے بڑے نشریاتی اداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ دہائیوں کے دوران ، اس نے عوامی خدمت کی نشریات کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ٹکنالوجی اور ناظرین کی شمولیت میں یادگار تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی وژن کے دنوں سے لے کر ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ کے موجودہ دور تک، دوردرشن اپنے متنوع ناظرین کے بدلتے ہوئے ذائقوں اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل تیار ہوا ہے۔ بلیک اینڈ وائٹ ٹرانسمیشن کے دور سے لے کر اپنے نیٹ ورک میں 35 چینلز تک ہر خطے کو اپنے 6 نیشنل چینلز، 28 علاقائی چینلز اور 1 انٹرنیشنل چینلز کے ذریعے اپنی زبان کی خصوصیت فراہم کرتے ہیں۔ دوردرشن پبلک سروس براڈکاسٹر کے عزم کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

65 سالہ خدمات

گذشتہ 65 سالوں میں دوردرشن نے بھارت کی سماجی و ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ کچھ مشہور ٹیلی وژن شوز کا پلیٹ فارم رہا ہے جنہوں نے  اساطیری داستانوں ’رامائن‘  اور ’مہابھارت‘سے لے کر ہر دلعزیز ’چترہار‘، ’سربھی‘ اور ’ہم لوگ‘ تک نسلوں کی آبیاری کی ہے۔ دوردرشن نے ثقافتی تبادلے کے لیے ایک اسپیس فراہم کی ہے ، یہ دیہی اور شہری بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے ، اور مختلف تعلیمی اور معلوماتی پروگراموں کے ذریعہ اہم سماجی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرام ’’دل سے دوردرشن، DD@65‘‘

اس سنگ میل کی یاد میں ڈی ڈی نیشنل ایک خصوصی پروگرام ’’دل سے دوردرشن، DD@65‘‘ نشر کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی میزبانی معروف ماسٹر جے ویر بنسل اور انیل سنگھ کریں گے، جو بین الاقوامی  ماہر  جادوگر اور مینٹلسٹ اور گنیز بک آف ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں۔ انھوں نے کئی ریاستی اور قومی ایوارڈ حاصل کیے ہیں اور محترمہ منیشا سورنکر (سینڈ آرٹسٹ) ملک کی سب سے کامیاب سینڈ آرٹسٹ میں سے ایک ہیں اور آئی آئی ٹی بمبئی کی آئی ڈی سی کی سابق طالبہ ہیں۔ وہ 13 سال سے سینڈ آرٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور بھارت کی پہلی خاتون سینڈ آرٹسٹ ہیں۔

’’دل سے دوردرشن، DD@65‘‘ شو کے اسٹار پرفارمر پدم شری ایوارڈ یافتہ جناب کیلاش کھیر ہوں گے جو بالی ووڈ کے سنسنی خیز اداکار ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کیا ہے۔ ان کی موسیقی کا انداز بھارتی لوک موسیقی اور صوفی موسیقی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ دوردرشن شو ریل کے لیے وائس اوور لیجنڈری اداکار جناب منوج باجپئی نے کیا ہے۔

ڈی ڈی نیشنل 65 پر پاور پیک پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار دوردرشن کی یہ سالگرہ کا یہ شو 15 ستمبر کو صبح 10.00 بجے اور رات 8.00 بجے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ دوردرشن کی شاندار وراثت کا یہ جشن صرف ڈی ڈی نیشنل پر  نشر ہوگا۔

قوم کے تئیں اپنی عزم  بستگی کی تجدید

اس اہم موقع پر دوردرشن نے بھارت کے ہر شہری کو قابل اعتماد، قابل رسائی اور معیاری مواد فراہم کرنے کے اپنے مشن کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ براڈکاسٹر ٹیلی وژن سے لے کر موبائل فون تک تمام پلیٹ فارمز پر ناظرین تک پہنچنے کے لیے تکنیکی ترقی کو اپنانا جاری رکھے ہوئے ہے – جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ خبروں، تفریح اور معلومات کا متعلقہ اور قابل اعتماد ذریعہ بنا رہے۔

مستقبل کی راہیں

اب جب کہ دوردرشن 66 ویں سال میں پہنچ گیا ہے تو یہ جدت طرازی، شمولیت اور تحریک کے اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اپنی شاندار تاریخ اور عوامی خدمت کے تئیں لگن کے ساتھ دوردرشن بھارت کے تنوع، ورثے اور ترقی کے لیے مشعل راہ کے طور پر کام کرتا رہے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 10898


(Release ID: 2054762) Visitor Counter : 36