محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جولائی، 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 22.53 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


پچیس سال کی عمر گروپ کے 10.84 لاکھ نوجوان ملازمین نے ای ایس آئی اسکیم میں 4.65 لاکھ خواتین ملازمین ہیں

جولائی 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 56،467 نئے ادارے رجسٹر ہوئے ہیں

 جولائی، 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 71 ٹرانس جینڈر ملازمین  رجسٹر ہوئے ہیں ہ

Posted On: 13 SEP 2024 7:07PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عبوری پے رول اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2024 کے مہینے میں 22.53 لاکھ نئے ملازمین کا اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2024 کے مہینے میں 56,476 نئے اداروں کو ای ایس آئی اسکیم کے سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو سماجی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید برآں سال در سال کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2023 کے مقابلے میں خالص رجسٹریشن میں 13.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال در سال موازنہ

شق

جولائی 2023

جولائی 2024

نمو

ماہ کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے نئے ملازمین کی تعداد

19.88 لاکھ

22.53 لاکھ

2.65 لاکھ

 

ماہانہ موازنہ

شق

جون 2024

جولائی 2024

نمو

ماہ کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے نئے ملازمین کی تعداد

21.67 لاکھ

22.53 لاکھ

0.86 لاکھ

 

ماہانہ موازنہ

شق

جون 2024

جولائی 2024

نمو

ماہ کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے نئے اداروں کی تعداد

13,483

56,467

42,984

 

 

اعداد و شمار کے ذریعے سامنے آنے والی یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 22.53 لاکھ ملازمین میں سے 10.84 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 48 فیصد ہیں، 25 سال کی عمر گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2024 میں خواتین ممبروں کا خالص اندراج 4.65 لاکھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جولائی 2024 کے مہینے میں کل 71 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت اندراج کرایا ہے جو ای ایس آئی سی کے اس عزم کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ معاشرے کے ہر طبقے کو اس کا فائدہ پہنچائے گا۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 10899


(Release ID: 2054759) Visitor Counter : 42


Read this release in: Hindi , Manipuri , English , Telugu